
کھمم پنچایت سکریٹری 25,000 روپے رشوت لیتے ہوئے گرفتارحیدرآباد، 27 جون (ہ س)۔ انسدادِ بدعنوانی بیورو (اے سی بی) کے کھمم رینج کے حکام نے آج ایک پنچایت سکریٹری کو25,000 روپے رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتارکرلیا۔ یہ رشوت کھمم ضلع میں ایک عمارت کی اجازت نامہ کی کارروائی اورمکان نمبرالاٹ کرنے کے لیے لی جارہی تھی۔ اے سی بی کے بیان کے مطابق ملزم تھمّی سیٹی سریش، جو بھانا پورم گرام پنچایت (مڈیگنڈہ منڈل) کے سکریٹری ہیں، نے شکایت کنندہ سے راعیتو ویدیکا، مڈیگنڈہ کے قریب رشوت وصول کی۔ یہ رشوت ایک کمرے کے شیٹ چھت والے مکان کے لیے اجازت نامہ اورمکان نمبرجاری کرنے کے بدلے میں لی گئی تھی، جو شکایت کنندہ کے پانچ گنٹہ پلاٹ پربھاناپورم گاؤں میں تعمیرہورہا تھا۔
رشوت کی رقم 25,000 روپے ملزم کی تحویل سے برآمد کی گئی۔ اے سی بی نے کہا کہ افسر نے اپنے عہدے کا ناجائزاستعمال کرتے ہوئے سرکاری ذمہ داری انجام دینے کے لیے غیر قانونی فائدہ حاصل کرنے کی کوشش کی۔
ملزم کوگرفتارکرکے اسپیشل جج(ایس پی ای اوراے سی بی کیسز،ورنگل کے سامنے پیش کیاجا رہا ہے۔ شکایت کنندہ کی شناخت حفاظتی وجوہات کی بنا پر ظاہر نہیں کی گئی ہے۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / محمدعبدالخالق