
نئی دہلی، 27 جون (ہ س)۔ دہلی پولیس کے اقتصادی جرائم ونگ (ای او ڈبلیو) نے فرضی سیل ڈیڈز، جعلی شناخت اور شیل کمپنیوں کے ذریعے بینکوں کے ساتھ 18 کروڑ روپے سے زیادہ کی دھوکہ دہی کرنے والے نو سال سے مفرور ایک اشتہاری بدمعاش کو گرفتار کیا ہے۔ ملزم 2017 سے قانون سے بچتا رہا تھا اور اسے عدالت نے مفرور قرار دیا تھا۔ مسلسل تکنیکی نگرانی اور طویل تفتیش کے بعد، ای او ڈبلیو نے ملزم کو تہاڑ جیل سے پروڈکشن وارنٹ پر گرفتار کیا۔
گرفتار ملزم کی شناخت سنجیو دیکشت عرف سنجے شرما (53)، ساکن وگیان لوک، نئی دہلی کے طور پر کی گئی ہے۔ اس کے خلاف دہلی، اتر پردیش اور سی بی آئی کی مختلف اکائیوں میں دھوکہ دہی، جعلسازی، بدعنوانی اور مجرمانہ سازش کے 12 مجرمانہ مقدمات درج ہیں۔ وہ فرضی شناخت کے لیے ’سنجیو گاندھی‘ کا نام بھی استعمال کرتا تھا۔
ای او ڈبلیو کے مطابق، وویک وہار فیز-1 کی رہائشی اوشا رانی سیٹھی کی شکایت پر 2013 میں ایک کیس درج کیا گیا تھا۔ شکایت میں الزام لگایا گیا ہے کہ سنجیو دیکشت نے اپنے ساتھیوں کے ساتھ مل کر 16 فروری 2013 کو ان کی جانکاری یا رضامندی کے بغیر ان کی جائیداد کے لیے ایک فرضی سیل ڈیڈ تیار کروائی ۔ ملزم نے سب رجسٹرار-8 کے دفتر میں ایک خاتون کو شکایت کنندہ کے طور پر پیش کیا۔ اس کے لئے اڈیشہ کے بھدرک کی رہائشی اسی نام کی دوسری خاتون اوشا رانی سیٹھی کے پین کارڈ کا استعمال کیا گیا۔فرضی دستاویزات کی بنیاد پر جائیداد اپنے نام دکھا کر گروی رکھ دیا گیا اور بینکوں سے کروڑوں روپے کے قرضے حاصل کر لئے ۔
18 کروڑ روپے سے زائد کی بینک دھوکہ دہی
تحقیقات سے پتہ چلتا ہے کہ فرضی سیل ڈیڈ کی بنیاد پر ملزم نے چائنا ٹرسٹ کمرشیل بینک، کناٹ پلیس سے 10 کروڑ روپے کی کریڈٹ سہولت منظور کروائی، جس میں سے 4.75 کروڑ روپے جاری ہوئے۔ اس کے علاوہ، 5 کروڑ کی نقد کریڈٹ کی حد، 70 لاکھ کا کار لون اور دیگر بینکوں سے 3 کروڑ کی نقد کریڈٹ کی حد فرضی جائیداد کے دستاویزات کا استعمال کرتے ہوئے حاصل کی گئی۔ تمام لون اکاو¿نٹس کو بعد میں این پی اے (نان پرفارمنگ اثاثے) قرار دیا گیا۔
کرایہ دار بن کر جائیداد کی معلومات جمع کی گئیں
تحقیقات سے پتہ چلا کہ ملزم نے پہلے اپنے ساتھی سچن بھاردواج اور دیگر ساتھیوں کو شکایت کنندہ کی جائیداد میں کرایہ دار بنوایا۔اس سے انہیں جائیداد کی ملکیت، دستاویزات اور رجسٹریشن سے متعلق مکمل معلومات حاصل ہو گئی۔ اس کے بعد اسی نام کے دوسرے شخص کے پین کارڈ کا انتظام کیا گیااور ایک خاتون کو اصل مالک بنا کر سب رجسٹرار کے دفتر میں پیش کیا گیا۔ وہاں ایک فرضی سیل ڈیڈ درج کی گئی۔ ان فرضی دستاویزات کی بنیاد پر کئی بینکوں سے بھاری قرضے حاصل کئے گئے۔ پولیس کے مطابق، ملزمین نے بینک کے فنڈز کو براہ راست استعمال کرنے کے بجائے کئی شیل کمپنیوں اورفرضی بینک اکاو¿نٹس کے ذریعے منی ٹریل کو چھپانے کے لیے روٹ کیا۔ فنڈز بعد میں نقد رقم میں نکالے گئے اور ذاتی اخراجات کے لیے استعمال کیے گئے۔
ملزم 2017 سے مفرور تھا اور عدالت نے اسے اشتہاری قرار دیا تھا
تفتیش کے دوران ملزم کو کئی بار نوٹس جاری کیے گئے لیکن وہ جانچ میں شامل نہیں ہوا۔ مسلسل مفرور رہنے پر 4 جولائی 2017 کو عدالت نے سنجیو دیکشت اور اس کے ساتھی سچن بھاردواج کو اشتہاری بدمعاش قرار دیا۔ پولیس ٹیموں نے ممکنہ ٹھکانوں پر چھاپے مارتے ہوئے اسے برسوں تک تلاش کیا۔ تکنیکی نگرانی، مقامی تحقیقات اور مختلف ریاستوں میں مسلسل کوششوں کے باوجود، وہ پولیس سے بچتا رہا۔
ا تہاڑ جیل میں ہونے کی اطلاع ملی ، پروڈکشن وارنٹ پر گرفتاری
ای او ڈبلیو تحقیقات کے دوران اے سی پی ونود گاندھی کی نگرانی میں ایس آئی راہل اور انسپکٹر راج پال مینا نے مسلسل تکنیکی نگرانی اور تصدیق کی۔ تحقیقات میں پتہ چلا کہ ملزم ایک دیگر مجرمانہ معاملے کے سلسلے میں تہاڑ جیل نمبر 7 میں بند تھا۔ اس کے بعد ، شاہدرہ ضلع کی کڑکڑڈوما کورٹ سے پروڈکشن وارنٹ حاصل کیا گیا۔ 25 جون 2026 کو ملزم کو عدالت میں پیش کیا گیا جہاں ای او ڈبلیو نے اسے اس معاملے میں باضابطہ طور پر گرفتار کر لیا۔
پولیس کے مطابق سنجیو دیکشت عادتاً ایک اقتصادی مجرم ہے۔ اس کے خلاف سی بی آئی /اے سی بی غازی آباد،سی بی آئی /اے سی بی دہلی، سی بی آئی بی ایس اینڈ ایف سی اور دہلی، سونی پت اور اتر پردیش کے مختلف تھانوں میں کل 12 معاملے درج ہیں۔ ان معاملات میں دھوکہ دہی، جعلسازی، مجرمانہ سازش اور بدعنوانی جیسے سنگین الزامات شامل ہیں۔ تفتیش میں یہ بھی انکشاف ہوا کہ ملزم نے جعلی شناخت، جعلی جائیداد کی دستاویزات، شیل کمپنیوں اور جعلی بینک اکاو¿نٹس کا استعمال کرکے بڑے پیمانے پر بینک فراڈ کیا۔ اس نے اپنی شناخت چھپانے کے لیے سنجیو گاندھی کا نام بھی استعمال کیا اور ساتھیوں کے ذریعے لین دین کرواتا تھا۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / محمد شہزاد