امرتسر: سرحد پار سے اسلحے کی اسمگلنگ نیٹ ورک سے منسلک چار ملزم 10 پستولوں کے ساتھ گرفتار
چنڈی گڑھ، 27 جون ( ہ س)۔ امرتسر کمشنریٹ پولیس نے سرحد پار سے غیر قانونی ہتھیاروں کی اسمگلنگ کے نیٹ ورک کا پردہ فاش کیا ہے اور 10 جدید پستولوں کے ساتھ چار ملزمان کو گرفتار کیا ہے۔ پنجاب کے ڈائریکٹر جنرل آف پولیس (ڈی جی پی) گورو یادو نے ہفتہ کو یہ مع
CROSS-BORDER-ARMS-SMUGGLING


چنڈی گڑھ، 27 جون ( ہ س)۔ امرتسر کمشنریٹ پولیس نے سرحد پار سے غیر قانونی ہتھیاروں کی اسمگلنگ کے نیٹ ورک کا پردہ فاش کیا ہے اور 10 جدید پستولوں کے ساتھ چار ملزمان کو گرفتار کیا ہے۔ پنجاب کے ڈائریکٹر جنرل آف پولیس (ڈی جی پی) گورو یادو نے ہفتہ کو یہ معلومات دی ۔

گرفتار ملزمین کی شناخت روی سنگھ (33) اور شرنبیر سنگھ عرف سنی (31) ، دونوں گاو¿ں مہوا (امرتسر) کے رہنے والے ہیں، من پریت سنگھ عرف منو (21) ساکن گاﺅں نہالہ کلچہ، فیروز پور اور پپل سنگھ (22) ساکن گاو¿ں فتح والا ہتھاڑ، فیروزپور کے طور پر کی گئی ہے ۔ برآمد کیے گئے اسلحے میں تین .30 بور پستول (میڈ اِن چائنہ)، ایک 9 ایم ایم گلوک (آسٹریا میں بنایا گیا)، دوسرا 9 ایم ایم پستول، 5.30 بور پستول اور نو زندہ کارتوس شامل ہیں۔ پولیس ٹیموں نے ملزمین سے دو موٹر سائیکلیں بھی قبضے میں لے لیں۔

ڈی جی پی گورو یادو نے کہا کہ ابتدائی تفتیش کے مطابق گرفتار ملزمان بیرون ملک مقیم ایک اسمگلر کے کہنے پر کام کر رہے تھے اور سرحد پار سے غیر قانونی ہتھیاروں کی کھیپ حاصل کرنے کے بعد انہیں آگے جرائم پیشہ عناصر تک پہنچاتے تھے۔

انہوں نے کہا کہ اسلحہ کی اس غیر قانونی سپلائی چین میں ملوث دیگر مشتبہ افراد کی شناخت کے لیے مکمل تفتیش جاری ہے۔ آپریشن کی تفصیلات فراہم کرتے ہوئے، پولیس کمشنر (سی پی) گرپریت سنگھ بھولر نے کہا کہ مضبوط انٹیلی جنس پر کارروائی کرتے ہوئے، پولیس ٹیموں نے روی سنگھ اور شرنبیر عرف سنی کو تین پستول سمیت گرفتار کیا ہے۔ دوران تفتیش ان کے انکشافات کی بنیاد پر مزید دو پستول برآمد کر کے تفتیش کو مزید وسیع کر دیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ بیرون ملک مقیم اسمگلر کے بارے میں مزید سراغ ملنے پر جانچ تیز کرتے ہوئے پولیس نے منپریت عرف منو اور پپل سنگھ کو تین پستول سمیت گرفتار کر لیا۔ مزید تفتیش کے دوران دونوں ملزمین سے مزید دو پستول برآمد ہوئے جن سے اسلحہ کی غیر قانونی سپلائی چین میں سرگرم کردار کا انکشاف ہوا ہے۔

پولیس کمشنر نے کہا کہ ملزمین کے مجرمانہ ریکارڈ کی جانچ سے پتہ چلا ہے کہ گرفتار ملزمان شرنبیر عرف سنی اور روی سنگھ پہلے ہی قتل کی کوشش اور آرمس ایکٹ کے تحت درج مقدمے میں مطلوب تھے۔

انہوں نے کہا کہ تفتیش سے یہ بھی پتہ چلا ہے کہ چاروں ملزمان بین الاقوامی سرحد سے ملحقہ دیہات کے رہائشی ہیں، جس سے ان کی رسائی اور سرحد کے اس پار غیر قانونی ہتھیاروں کی اسمگلنگ کی سرگرمیوں میں ملوث ہونے کی نشاندہی ہوتی ہے۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / محمد شہزاد


 rajesh pande