
حیدرآباد، 26 جون (ہ س) - حیدرآباد کے گچی باولی-اے ایم بی فلائی اوور پر پیش آئے حادثے میں کم از کم دو افراد کی موت واقع ہوگئی اور ایک شخص زخمی ہوگیا۔
حادثہ اس وقت پیش آیاجب ایک بائک ایک اسکوٹر سے ٹکراگئی جو مبینہ طورپر غلط سائیڈ سے آرہی تھی۔ مرنے والوں کی شناخت سری کانت اور وٹھل کےطور پرہوئی ہے جو اسکوٹر پر سوار تھے۔ اس حادثہ میں بائک سوار ونودشدید زخمی ہوگیا۔
اطلاع کے ساتھ ہی پولیس نے زخمیوں کو طبی امداد کے لیے ہاسپٹل منتقل کیا۔ پولیس نے بتایا کہ لاپرواہی سے گاڑی چلانے کی وجہ سے یہ حادثہ رونما ہوا۔اس سلسلہ میں پولیس نے موت کا معاملہ بھارتیہ نیائے اسنہتا(بی این ایس) کی دفعہ 106 (1) کے تحت درج کیا ہے۔ مزید تحقیقات میں مصروف ہے۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / محمدعبدالخالق