
این ایچ پی سی ڈولہستی پروجیکٹ نے ایڈوائزری جاری کی
جموں، 26 جون (ہ س)۔ این ایچ پی سی کے ڈولہستی پاور اسٹیشن نے 27 جون کی رات 11 بجے سے 28 جون کی شام 8 بجے تک ڈولہستی ڈیم میں لازمی سلٹ فلشنگ کا عمل انجام دینے کا اعلان کیا ہے۔ اس دوران دریائے چناب میں پانی کی سطح دو سے تین میٹر تک بڑھنے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔ این ایچ پی سی کی جانب سے جاری عوامی ایڈوائزری میں دریا کے کنارے آباد لوگوں سے احتیاط برتنے کی اپیل کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ وہ اس دوران دریا کے قریب نہ جائیں، مچھلی پکڑنے، ریت یا لکڑی نکالنے اور پلوں کے علاوہ کسی بھی مقام سے دریا عبور کرنے سے گریز کریں۔
ایڈوائزری میں مویشی پالنے والوں کو بھی ہدایت دی گئی ہے کہ وہ اپنے جانوروں کو دریا کے کنارے نہ چرائیں۔ عوام سے کہا گیا ہے کہ وہ انتباہی سائرن پر توجہ دیں اور حفاظتی بورڈز پر درج تمام ہدایات پر عمل کریں۔یہ عوامی اطلاع این ایچ پی سی ڈولہستی پاور اسٹیشن کی جانب سے جاری کی گئی ہے، جبکہ ضلع اطلاعات و رابطۂ عامہ مرکز ڈوڈہ نے بھی شہریوں سے احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی اپیل کی ہے۔
ہندوستھان سماچار
--------------
ہندوستان سماچار / محمد اصغر