خلیج فارس میں متعین راستوں سے ہٹ کر آمد و رفت پر پی جی ایس اے کاانتباہ جاری
تہران، 26 جون (ہ س)۔ ایران کی پرشین گلف اسٹریٹ افیئرس اٹھارٹی (پی جی ایس اے) نے آبنائے ہرمز سے گزرنے والے تمام بحری جہازوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ طے شدہ ٹرانزٹ روٹس پر عمل کریں۔ اتھارٹی نے متنبہ کیا کہ مقررہ راستوں سے ہٹنے والے جہاز محفوظ ٹرانزٹ گا
خلیج فارس میں متعین راستوں سے ہٹ کر آمد و رفت پر پی جی ایس اے کاانتباہ جاری


تہران، 26 جون (ہ س)۔

ایران کی پرشین گلف اسٹریٹ افیئرس اٹھارٹی (پی جی ایس اے) نے آبنائے ہرمز سے گزرنے والے تمام بحری جہازوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ طے شدہ ٹرانزٹ روٹس پر عمل کریں۔ اتھارٹی نے متنبہ کیا کہ مقررہ راستوں سے ہٹنے والے جہاز محفوظ ٹرانزٹ گارنٹی، انشورنس کوریج اور کسی بھی متعلقہ ذمہ داریوں کے اہل نہیں ہوں گے۔

ایران کی نیم سرکاری خبر رساں ایجنسی تسنیم نیوز کے مطابق، جمعرات کو جاری کردہ ایک بیان میں پی جی ایس اے نے کہا ہے کہ آبنائے ہرمز کے ذریعے محفوظ اور منظم نیوی گیشن کو یقینی بنانے کے لیے ایرانی حکام کی جانب سے طے کردہ ٹرانزٹ روٹس کی پابندی ضروری ہے۔ مقررہ فریم ورک سے باہر راستہ استعمال کرنے والے کسی بھی جہاز کو محفوظ گزرنے کی ضمانتوں اور سرکاری حفاظتی انتظامات کے دائرہ سے باہر سمجھا جائے گا۔

اتھارٹی نے واضح کیا کہ غیر مجاز راستوں پر نیویگیشن کے نتیجے میں کسی بھی حادثے، حفاظتی مسئلے یا دیگر نقصانات کی ذمہ داری صرف جہاز کے مالک، آپریٹر اور کپتان پر ہوگی۔ ایرانی حکام ایسے معاملات میں کوئی ذمہ داری قبول نہیں کریں گے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ ہدایت ایران اور امریکہ کے درمیان اسلام آباد میں مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کے بعد جاری کی گئی ہے۔ یہ معاہدہ آبنائے ہرمز کے ذریعے بحری جہازوں کی محفوظ اور ہموار نقل و حرکت کے لیے ٹرانزٹ کے طریقہ کار اور رہنما اصول قائم کرتا ہے۔

پی جی ایس اے کے مطابق، طے شدہ طریقہ کار کے بعد ٹرانزٹ کی درخواستیں جمع کرانے والے جہازوں کو ترجیحی طور پر تیز رفتار ٹرانزٹ کی اجازت دی جائے گی۔ بحری جہازوں کو آبنائے کے نامزد علاقے میں داخل ہونے سے کم از کم 48 گھنٹے پہلے پی جی ایس اے کے آفیشل چینلز کے ذریعے درخواست دینی چاہیے۔ درخواست میں مواصلت کی درست معلومات بھی شامل ہونی چاہیے۔

اتھارٹی نے یہ بھی اعلان کیا کہ نئے انتظامات کے نافذ ہونے کے بعد پہلے 60 دنوں تک کوئی ٹرانزٹ فیس نہیں لی جائے گی۔ اس مدت کے دوران، حکومت سیکورٹی، نیوی گیشنل سیفٹی، ماحولیاتی خدمات، اور متعلقہ انشورنس کوریج کے لیے اٹھنے والے اخراجات برداشت کرے گی۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / عطاءاللہ


 rajesh pande