’سمودھان ہتیا دیوس ‘جمہوریت کے تحفظ کےلئے غیر متزلزل عزم کی علامت: وزیر اعلیٰ
نئی دہلی، 26 جون (ہ س)۔ دہلی کی وزیر اعلیٰ ریکھا گپتا نے جمعہ کو کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت میںآج قوم جمہوریت کے پاسبانوں کی ہمت اور قربانی کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے ’آئین سب سے اوپر ہے اور رہے گا‘ کے عزم کو دوہرایا ہے۔ انہوں نے کہا کہ
’سمودھان ہتیا دیوس ‘جمہوریت کے تحفظ کےلئے غیر متزلزل عزم کی علامت: وزیر اعلیٰ


نئی دہلی، 26 جون (ہ س)۔ دہلی کی وزیر اعلیٰ ریکھا گپتا نے جمعہ کو کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت میںآج قوم جمہوریت کے پاسبانوں کی ہمت اور قربانی کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے ’آئین سب سے اوپر ہے اور رہے گا‘ کے عزم کو دوہرایا ہے۔ انہوں نے کہا کہ’سمودھان ہتیا دیوس‘ ایمرجنسی کے سیاہ باب کو کبھی فراموش نہ کرنے اور جمہوریت کے تحفظ کے لیے ہمارے غیر متزلزل عزم کی علامت ہے۔بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کی دہلی ریاستی اکائی نے جمعہ کو نئی دہلی میونسپل کونسل (این ڈی ایم سی) کنونشن سینٹر میں’سمودھان ہتیا دیوس‘ کی 51 ویں برسی کے موقع پر ایک ”آپات کال کالا دیوس سمینار“ کا انعقاد کیا۔ اس موقع پر دہلی کی وزیر اعلیٰ ریکھا گپتا، سابق وزیر تعلیم اسمرتی ایرانی اور دہلی بی جے پی کے ریاستی صدر ہرش ملہوترا نے ایمرجنسی کے دوران قید کیے گئے کارکنوں کو خراج تحسین پیش کیا۔اس دوران سب نے جمہوریت کے تحفظ، شہری حقوق کی اہمیت اور ایمرجنسی کے دوران جدوجہد کو یاد کیا اور ان مشکل دنوں سے سیکھنے اور جمہوری اقدار کو مضبوط کرنے کا عزم کیا۔وزیر اعلیٰ ریکھا گپتا نے کہا کہ 25 جون 1975 ہندوستانی جمہوریت کا ایک سیاہ باب تھا، جب کانگریس پارٹی نے اقتدار کے تحفظ اور ایک خاندان کے سیاسی مفادات کی تکمیل کے لیے ایمرجنسی نافذ کی۔ آئین کی روح کو پامال کیا گیا، شہری آزادیوں کو دبایا گیا اور جمہوریت کی آواز کو دبانے کی کوشش کی گئی۔پروگرام میں بی جے پی کے پارلیمانی بورڈ کے رکن ستیہ نارائن جاٹیا، ایم پی رامویر سنگھ بیدھوڑی، یوگیندر چندولیا، بانسوری سوراج، ایم ایل اے ابھے ورما اور اسٹینڈنگ کمیٹی کے چیئرمین ستیہ شرما کے ساتھ دیگر معززین موجود تھے۔ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / Mohammad Khan


 rajesh pande