فیفا ورلڈ کپ 2026: کینیڈا کو 1-2 سے ہرا کر سوئٹزرلینڈ گروپ بی میں پہلے مقام پر پہنچا
وینکوور، 25 جون (ہ س)۔ فیفا ورلڈ کپ 2026 کے گروپ بی مقابلے میں بدھ کو سوئٹزرلینڈ نے کینیڈا کو 1-2 سے ہرا کر پوائنٹس ٹیبل میں سرفہرست مقام حاصل کر لیا۔ بی سی وینکوور اسٹیڈیم میں کھیلے گئے اس سنسنی خیز مقابلے میں تینوں گول دوسرے ہاف میں دیکھنے کو ملے
سوئٹزرلینڈ کے جوہان منزامبی 9 کینیڈا کے خلاف گول کرنے کا جشن مناتے ہوئے


وینکوور، 25 جون (ہ س)۔ فیفا ورلڈ کپ 2026 کے گروپ بی مقابلے میں بدھ کو سوئٹزرلینڈ نے کینیڈا کو 1-2 سے ہرا کر پوائنٹس ٹیبل میں سرفہرست مقام حاصل کر لیا۔ بی سی وینکوور اسٹیڈیم میں کھیلے گئے اس سنسنی خیز مقابلے میں تینوں گول دوسرے ہاف میں دیکھنے کو ملے۔

پہلے ہاف میں دونوں ٹیمیں گول کرنے میں ناکام رہیں، لیکن دوسرے ہاف کا آغاز ہوتے ہی سوئٹزرلینڈ نے جارحانہ رخ اختیار کیا۔ 46ویں منٹ میں روبین ورگاس نے گول داغ کر ٹیم کو برتری دلا دی۔

اس کے بعد 57ویں منٹ میں جوہان منزامبی نے دوسرا گول کر کے سوئٹزرلینڈ کی پوزیشن مضبوط کر دی اور اسکور 0-2 کر دیا۔

دو گول سے پچھڑنے کے بعد کینیڈا نے واپسی کی کوشش کی۔ 76ویں منٹ میں پرومس ڈیوڈ نے گول کر کے فرق کم کیا اور مقابلے کو سنسنی خیز بنا دیا۔

میچ کے آخری لمحات میں کینیڈا برابری کے بے حد قریب پہنچ گیا تھا۔ اضافی وقت کے آخری منٹ میں الیسٹیئر جانسٹن کا ہیڈر سیدھے سوئٹزرلینڈ کے گول کیپر گریگور کوبیل کے ہاتھوں میں چلا گیا اور کینیڈا کی امیدیں ٹوٹ گئیں۔

اس جیت کے ساتھ سوئٹزرلینڈ نے گروپ بی میں سرفہرست مقام یقینی کر لیا، جبکہ کینیڈا کو قریبی ہار کے باوجود اگلے مرحلے کی امیدوں کے لیے دیگر نتائج پر منحصر رہنا ہو گا۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / انظر حسن


 rajesh pande