یو ایس اوپن بیڈمنٹن: تنوی شرما اور کدامبی شری کانت نے جیت کے ساتھ کیا آغاز
فلرٹن (امریکہ)، 25 جون (ہ س):۔ ورلڈ جونیئر چمپئن شپ کی چاندی کا تمغہ جیتنے والی تنوی شرما اور تھائی لینڈ کی ماسٹرز چیمپئن دیویکا سہاگ نے جمعرات کو متاثر کن کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 2026 یو ایس اوپن بیڈمنٹن ٹورنامنٹ کے خواتین کے سنگلز زمرے میں
یو ایس اوپن بیڈمنٹن: تنوی شرما اور کدامبی شری کانت نے جیت کے ساتھ کیا آغاز


فلرٹن (امریکہ)، 25 جون (ہ س):۔

ورلڈ جونیئر چمپئن شپ کی چاندی کا تمغہ جیتنے والی تنوی شرما اور تھائی لینڈ کی ماسٹرز چیمپئن دیویکا سہاگ نے جمعرات کو متاثر کن کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 2026 یو ایس اوپن بیڈمنٹن ٹورنامنٹ کے خواتین کے سنگلز زمرے میں فاتحانہ آغاز کیا۔

تنوی شرما نے جرمنی کی یوون لی کو 23-21، 21-16 سے شکست دے کر دوسرے راو¿نڈ میں جگہ بنالی۔ دیویکا سہاگ نے پیرو کی انیس لوسیا کاسٹیلو کو سیدھے گیمز میں 21-14، 21-14 سے شکست دی۔

ہندوستانی کھلاڑیوں کے درمیان مردوں کے سنگلز میچ میں ابھرتے ہوئے شٹلر روناک چوہان نے سابق ورلڈ جونیئر چمپئن شپ کے چاندی کا تمغہ جیتنے والے ایس شنکر متھوسامی کو 23-21، 21-16 سے شکست دے کر اگلے راو¿نڈ میں جگہ بنائی۔

پانچویں سیڈ کدامبیشری کانت نے بھی شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ہندوستانی کھلاڑی ڈی سنیتھ کو صرف 30 منٹ میں 21-14، 21-12 سے شکست دے کر دوسرے راو¿نڈ میں جگہ بنالی۔

رکشیتا سری نے بھی خواتین کے سنگلز میں جمہوریہ چیک کی ٹریزا سوابیکووا کو 21-15، 21-8 سے شکست دی۔

مکسڈ ڈبلز زمرے میں بھارت کی ساتویں سیڈ والی جوڑی دھرو راوت اور کے منیشا نے انڈونیشیا کے ویروان احسان آدم اور سرینا کنی کو 21-15، 21-16 سے ہرا کر اگلے راو¿نڈ میں جگہ بنائی۔ہندوستانی جوڑی نے میچ صرف 26 منٹ میں جیت لیا۔

ہندوستانی کھلاڑیوں کی اس شاندار کارکردگی نے ٹورنامنٹ میں ہندوستان کے چیلنج کو مزید تقویت بخشی ہے اور کئی کھلاڑی دوسرے راو¿نڈ میں پہنچ کر ٹائٹل کے حصول کی دوڑ میں ہیں۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / عطاءاللہ


 rajesh pande