گوتم پوری میں 17 سالہ لڑکے کو چاقو مار کر قتل کر دیا گیا
نئی دہلی، 25 جون (ہ س)۔ شمال مشرقی دہلی کے سیلم پور تھانہ علاقے واقع گوتم پوری میں بدھ کی رات ایک 17 سالہ لڑکے کو چاقو سے وار کر کے قتل کر دیا گیا۔ شدید طور پر زخمی لڑکے کو اس کا چچازاد بھائی اسپتال لے گیا، جہاں ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دے دیا۔
Knife


نئی دہلی، 25 جون (ہ س)۔ شمال مشرقی دہلی کے سیلم پور تھانہ علاقے واقع گوتم پوری میں بدھ کی رات ایک 17 سالہ لڑکے کو چاقو سے وار کر کے قتل کر دیا گیا۔ شدید طور پر زخمی لڑکے کو اس کا چچازاد بھائی اسپتال لے گیا، جہاں ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دے دیا۔ واقعے کے بعد علاقے میں کشیدگی پھیل گئی ہے۔ پولیس نے قتل کا مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔

پولیس کے مطابق، بدھ کو رات تقریباً نو بجے گوتم پوری کے گلی نمبر 4 میں چاقو بازی کی اطلاع ملی۔ جب پولیس جائے وقوعہ پر پہنچی تو انہیں پتہ لگا کہ زخمی نوجوان کو اس کےچچا زاد بھائی کے ذریعہ پہلے ہی جگ پرویش چندر (جے پی سی) اسپتال لے جایا جا چکا ہے۔ ڈاکٹروں نے جانچ کے بعد اسے مردہ قرار دے دیا۔ متوفی کی شناخت 17 سالہ لکی کمار کے طور پر ہوئی ہے جو گوتم پوری کا رہنے والا تھا۔

واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس افسران کرائم ٹیم اور فارنسک ٹیم کے ہمراہ جائے وقوعہ پر پہنچے۔ ٹیموں نے جائے وقوعہ کا باریک بینی سے معائنہ کیا اور اہم شواہد اکٹھے کئے۔ پولیس نے سیلم پور پولیس اسٹیشن میں ایف آئی آر نمبر 247/26 کے تحت بھارتی نیائے سنہتا (بی این ایس ) کی دفعہ 103(1) کے تحت قتل کا مقدمہ درج کر لیا ہے۔ تفتیش کے دوران پولیس نے واقعے میں ملوث ملزمان کی شناخت کرلی ہے۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں، جلد گرفتار کر لیا جائے گا۔ قتل کےپیچھے کی وجہ جاننے کے لیے اہل خانہ اور مقامی افراد سے پوچھ گچھ کی جا رہی ہے۔ پولیس فی الحال تمام زاویوں سے معاملے کی تحقیقات کر رہی ہے۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / محمد شہزاد


 rajesh pande