وزیر اعظم مودی نے کولکاتا سانحہ پر افسوس کا اظہار کیا، مالی مدد کا اعلان
نئی دہلی، 25 جون (ہ س)۔ وزیر اعظم نریندر مودی نے جمعرات کو مغربی بنگال کی راجدھانی کولکاتا میں عمارت گرنے کے حادثے میں ہلاک ہونے والوں کے خاندانوں کے تئیں تعزیت کا اظہار کیا اور وزیر اعظم کے قومی ریلیف فنڈ (پی ایم این آر ایف ) سے مالی مدد دینے کا
PM-MODI-ANNOUNCE-PMNRF


نئی دہلی، 25 جون (ہ س)۔ وزیر اعظم نریندر مودی نے جمعرات کو مغربی بنگال کی راجدھانی کولکاتا میں عمارت گرنے کے حادثے میں ہلاک ہونے والوں کے خاندانوں کے تئیں تعزیت کا اظہار کیا اور وزیر اعظم کے قومی ریلیف فنڈ (پی ایم این آر ایف ) سے مالی مدد دینے کا اعلان کیا۔

وزیر اعظم مودی نے’ ایکس‘ پر پوسٹ کیا، ’’کل (بدھ) کو کولکاتا میں پیش آنے والا حادثہ انتہائی افسوسناک ہے۔ اس حادثے میں جانیں گنوانے والوں کے لواحقین کوپی ایم این آر ایف کی طرف سے فی شخص 2 لاکھ روپے کی مالی امدادملے گی۔ زخمیوں کو 50,000 روپے ملیں گے۔ مودی نے یقین دلایا کہ ریاستی حکومت متاثرہ افراد کی ہر ممکن مدد کو یقینی بنانے کے لیے چوبیس گھنٹے کام کر رہی ہے۔‘‘

قابل ذکر ہے کہ کولکاتا کے تارہ تلہ علاقے میں بریس برج کے قریب زیر تعمیر گودام کی چھت گرنے سے بڑا حادثہ پیش آیا۔ گزشتہ روز چائے کے تین منزلہ گودام کی تیسری منزل کی چھت کی ڈھلائی کے دوران اچانک ڈھانچہ بھربھراکر گر گیا۔ کئی مزدور ملبے تلے دب گئے۔ حادثے میں نو افراد ہلاک اور بہت سے زخمی ہوئے ہیں۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / محمد شہزاد


 rajesh pande