ریاسی میں ایک شخص گھر کے اندر مردہ پایا، تحقیقات جاری
سرینگر 25 جون (ہ س)۔ حکام نے بتایا کہ جمعرات کو ضلع ریاسی کے ارناس کے ہندر علاقے میں ایک شخص اپنی رہائش گاہ پر مردہ پایا گیا۔ اس سلسلے میں پولیس کے ایک اہلکار نے بتایا کہ پولیس کو واقعے کی اطلاع ملی اور وہ فوری طور پر موقع پر پہنچی، جہاں یہ شخص اپن
ریاسی میں ایک شخص گھر کے اندر مردہ پایا، تحقیقات جاری


سرینگر 25 جون (ہ س)۔ حکام نے بتایا کہ جمعرات کو ضلع ریاسی کے ارناس کے ہندر علاقے میں ایک شخص اپنی رہائش گاہ پر مردہ پایا گیا۔ اس سلسلے میں پولیس کے ایک اہلکار نے بتایا کہ پولیس کو واقعے کی اطلاع ملی اور وہ فوری طور پر موقع پر پہنچی، جہاں یہ شخص اپنے گھر کے اندر مردہ پایا گیا۔بعد ازاں متوفی کی شناخت ودیا ساگر ولد میر چند کے طور پر ہوئی جو تحصیل ارناس کے گاؤں ہندر کا رہائشی تھا۔ پولیس نے معاملے کا نوٹس لیتے ہوئے بھارتی شہری تحفظ سنہتا (بی این ایس ایس) کی دفعہ 194 کے تحت تفتیش کی کارروائی شروع کی ہے۔ مزید تفتیش جاری ہے۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / Aftab Ahmad Mir


 rajesh pande