
جموں, 25 جون (ہ س)جموں و کشمیر کیڈر سے تعلق رکھنے والے چار سینئر آئی اے ایس افسران ،جو اس وقت اے جی ایم یو ٹی کیڈر کا حصہ ہیں،ایک اہم انتظامی رد و بدل کے تحت دہلی حکومت میں نئی ذمہ داریاں سونپی گئی ہیں۔سرکاری احکامات کے مطابق بپل پاٹھک، نوین چودھری، پانڈورنگ کے پولے اور ایم کے دویدی ان 17 آئی اے ایس افسران میں شامل ہیں جن کے تبادلوں اور نئی تعیناتیوں کے احکامات جاری کیے گئے ہیں۔ذرائع کے مطابق یہ تبدیلیاں وسیع انتظامی ردوبدل کا حصہ ہیں، جن کا مقصد مختلف محکموں میں انتظامی امور کو مزید مؤثر بنانا ہے۔ مذکورہ افسران ماضی میں جموں و کشمیر میں مختلف اہم عہدوں پر خدمات انجام دے چکے ہیں اور اب انہیں دہلی حکومت میں نئی ذمہ داریاں تفویض کی گئی ہیں۔حکام کی جانب سے جاری احکامات کے بعد متعلقہ افسران اپنی نئی ذمہ داریاں سنبھالیں گے۔
ہندوستھان سماچار
---------------
ہندوستان سماچار / محمد اصغر