سنر اور سویاتیک ومبلڈن 2026 کے تاریخی آغاز کے لیے تیار
جینیوا، 24 جون (ہ س)۔ دنیا کے سب سے باوقار ٹینس ٹورنامنٹ ومبلڈن 2026 کا آغاز اس بار ایک تاریخی لمحے کا گواہ بنے گا۔ دفاعی مینز سنگلز چیمپئن یانک سنر سینٹر کورٹ پر پہلا میچ 29جون کو کھیلیں گے اور ایسا کرنے والے پہلے اطالوی کھلاڑی بن جائیں گے گزشتہ
ٹینس


جینیوا، 24 جون (ہ س)۔ دنیا کے سب سے باوقار ٹینس ٹورنامنٹ ومبلڈن 2026 کا آغاز اس بار ایک تاریخی لمحے کا گواہ بنے گا۔ دفاعی مینز سنگلز چیمپئن یانک سنر سینٹر کورٹ پر پہلا میچ 29جون کو کھیلیں گے اور ایسا کرنے والے پہلے اطالوی کھلاڑی بن جائیں گے

گزشتہ سال مینز سنگلزکا خطاب جیتنے والے 24 سالہ سنر کے لیے یہ کامیابی انتہائی خاص ہے۔ انہوں نے ایک سرکاری بیان میں کہا کہ سینٹر کورٹ پر پہلا میچ کھیلنا ان کے لیے ایک سنسنی خیز لمحہ ہوگا۔ ان کے مطابق ومبلڈن کا ماحول دنیا کے کسی بھی دوسرے ٹینس کورٹ سے مختلف ہے اور انہوں نے کبھی نہیں سوچا تھا کہ ایک دن وہ چیمپئن شپ کے پہلے میچ میں سینٹر کورٹ میں ہوں گے۔

خواتین کے زمرے میں، دفاعی چیمپئن ایگا سویاتیک دوسرے دن سینٹر کورٹ پر اپنی مہم کا آغاز کرے گی۔ گزشتہ سال خطاب جیت کر وہ ومبلڈن ویمنز سنگلز چیمپئن بننے والی پہلی پولینڈ کی کھلاڑی بن گئی تھیں۔

سویاتیک نے کہا کہ ومبلڈن ٹرافی جیتنا ان کے لیے الفاظ سے بالاتر تجربہ تھا۔ انہوں نے وضاحت کی کہ انہوں نے گراس کورٹ پر اپنے کھیل کو ڈھالنے کے لیے طویل عرصے تک سخت محنت کی اور کھیل کے جارحانہ انداز کو اپنانے پر خصوصی توجہ دی۔ ان کے مطابق ومبلڈن کی بھرپور تاریخ کا حصہ بننا ان کے لیے فخر کی بات ہے۔

کئی عظیم کھلاڑیوں نے ومبلڈن کی تاریخ پر اپنا نشان چھوڑا ہے۔ بیورن بورگ، کرس ایورٹ، اسٹیفن ایڈبرگ، پیٹ رافٹر اور راجر فیڈرر جیسے لیجنڈز نے اس باوقار ایونٹ میں اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کرتے ہوئے ٹینس کو نئی بلندیوں پر پہنچایا۔

پانچ بار کے ومبلڈن چیمپئن بیورن بورگ نے اپنے پہلےخطاب کے بارے میں یاد دلاتے ہوئے کہا کہ انہیں گرس کورٹ پر کامیاب ہونے کے لیے اپنا کھیل تبدیل کرنا پڑا تھا۔ انہوں نے وضاحت کی کہ صحیح تال اور حکمت عملی حاصل کرنے کے بعد ہی وہ اس سطح پر آرام دہ محسوس کرنے لگے اور یہی ان کی کامیابی کی بنیاد بنی۔

اس بار بھی بہت سے نوجوان ستارے پہلی بار ومبلڈن خطاب جیتنے کا ہدف لیکر اتریں گے۔ خواتین کے زمرے میں، حالیہ فرانسیسی اوپن جیتنے والی میرا ایندریوا، بیلنڈا بینچچ، کوکو گاوف، ماریا ساکری اور کنوین جھینگ سرکردہ دعویداروں میں شامل ہیں۔

مردوں کے زمرے میں جواو فونسیکا، ٹیلر فرٹز، بین شیلٹن اور اسٹیفانوس سیتسیپاسخطاب کے لیے مقابلہ کریں گے۔

149 سال کی شاندار تاریخ رکھنے والے ومبلڈن میں ایک بار پھر سینٹر کورٹ پر دنیا بھر کے ٹینس شائقین کی نظریں ہوں گی، جہاں ایک بار پھر نئے باب لکھے جائیں گے۔

---------------

ہندوستان سماچار / عبدالسلام صدیقی


 rajesh pande