مدھیہ پردیش میں مانسون کی دھماکے دار انٹری، 9 دنوں کی تاخیر سے پہنچا، بھوپال-اندور سمیت 42 اضلاع میں بارش کا الرٹ
بھوپال، 24 جون (ہ س)۔ طویل انتظار کے بعد بالآخر جنوب مغربی مانسون نے بدھ کے روز مدھیہ پردیش میں دستک دے دی۔ عام تاریخ 15 جون کے مقابلے اس بار مانسون نو دنوں کی تاخیر سے صوبے میں پہنچا ہے۔ محکمۂ موسمیات کے مطابق مانسون فی الحال بالا گھاٹ، ڈنڈور
دھیہ پردیش میں مانسون کی دھماکے دار انٹری


بھوپال، 24 جون (ہ س)۔

طویل انتظار کے بعد بالآخر جنوب مغربی مانسون نے بدھ کے روز مدھیہ پردیش میں دستک دے دی۔ عام تاریخ 15 جون کے مقابلے اس بار مانسون نو دنوں کی تاخیر سے صوبے میں پہنچا ہے۔ محکمۂ موسمیات کے مطابق مانسون فی الحال بالا گھاٹ، ڈنڈوری، انوپ پور، سیونی، چھندواڑا، پانڈھرنا، بیتول، ہردا، کھنڈوا، برہان پور، کھرگون اور بڑوانی تک سرگرم ہو چکا ہے اور اگلے تین سے چار دنوں میں پورے صوبے میں پھیلنے کا امکان ہے۔

مانسون کی آمد کے ساتھ ہی بھوپال، اندور، بیتول، کھرگون، شاجاپور، ڈنڈوری، پانڈھرنا اور دیگر کئی اضلاع میں بارش کا سلسلہ شروع ہو گیا۔ بدھ کے روز کئی مقامات پر تیز ہواوں اور گرج چمک کے ساتھ بارش درج کی گئی، جس سے لوگوں کو شدید گرمی اور حبس (امس) سے راحت ملی۔ ماہرینِ موسمیات کے مطابق صوبے میں مانسون کے آگے بڑھنے کے لیے سازگار حالات بنے ہوئے ہیں۔ جنوب مشرقی حصے میں سرگرم سائکلونک سرکولیشن اور ٹرف لائن کے اثر سے آنے والے دنوں میں بارش کی سرگرمیاں مزید تیز ہونے کے اشارے ہیں۔

بھوپال میں بدھ کے روز موسم نے اچانک کروٹ لی۔ بیرسیا روڈ، لامبا کھیڑا سمیت کئی علاقوں میں تیز بارش ہوئی۔ بارش شروع ہوتے ہی سڑکوں پر پانی بہنے لگا۔ لوگوں کو گرمی اور حبس سے راحت ملی۔ آسمان پر گھنے بادل چھائے ہوئے ہیں۔ اندور میں بھی دوپہر کے بعد تیز بارش ہوئی، جس سے کئی سڑکوں پر پانی بھر گیا اور لوگوں کو گرمی سے راحت ملی۔ وہیں بھوپال کے بیرسیا روڈ، لامبا کھیڑا سمیت کئی علاقوں میں تیز بارش درج کی گئی۔ بارش کے بعد درجۂ حرارت میں گراوٹ آئی اور موسم خوشگوار ہو گیا۔

شاجاپور میں بدھ کے روز مانسون کی دستک کے ساتھ موسم کا مزاج پوری طرح بدل گیا۔ صبح سے ہی آسمان پر کالے بادلوں کا ڈیرا رہا۔ ٹھنڈی ہواویں چلنے سے لوگوں کو گرمی اور حبس سے راحت ملی۔ ضلع کے کئی علاقوں میں 10 سے 15 منٹ تک کہیں تیز تو کہیں رم جھم بارش کا سلسلہ چلا۔ ہردا ضلع میں بھی مانسون کی انٹری ہو گئی ہے۔ گرج چمک کے ساتھ بارش شروع ہوئی ہے۔ کسان اب سویا بین، مکہ سمیت دیگر فصلوں کی بوائی کے لیے کام شروع کریں گے۔ پانڈھرنا ضلع میں تقریباً دو انچ بارش درج ہونے کے بعد کسانوں نے کپاس اور مکے کی بوائی شروع کر دی ہے۔ حالانکہ ابھی اتنی بارش نہیں ہوئی ہے کہ بوائی شروع کی جا سکے، لیکن لوگوں کو گرمی اور حبس سے راحت ملی ہے۔

زرعی ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر اگلے ایک ہفتے تک باقاعدہ بارش ہوتی رہی تو خریف کی فصلوں کی بوائی رفتار پکڑ لے گی۔ کھرگون ضلع میں مانسون نے دستک دے دی ہے۔ بدھ کو لگاتار دوسرے دن ہلکی بارش کا سلسلہ جاری رہا۔ دوپہر تقریباً 3 بجے کسراود اور جھرنیا کے پہاڑی علاقوں میں بارش کی پھواریں پڑیں، جس سے موسم خوشگوار ہو گیا۔ بارش کی وجہ سے لوگوں کو گرمی اور امس سے راحت ملی۔ مہو کے مشہور سیاحتی مقام ’جام گیٹ‘ میں بدھ کو قدرت کا بے حد خوبصورت نظارہ دیکھنے کو ملا۔ صبح سے ہو رہی رم جھم بارش اور پہاڑیوں کے درمیان منڈلاتے گھنے بادلوں نے پورے علاقے کوخوشگوار بنا دیا۔ بادلوں کی سفید چادر میں لپٹی جام گیٹ کی وادیوں نے یہاں پہنچنے والے سیاحوں کا دل موہ لیا۔ کھنڈوا ضلع میں مانسون نے دستک دے دی ہے۔ حالانکہ، ابھی تک بارش نہیں ہوئی ہے۔ بدھ کی صبح سے آسمان میں گھنے بادل چھائے ہوئے ہیں۔ ٹھنڈی ہواویں چلنے سے موسم خوشگوار ہو گیا ہے۔

محکمۂ موسمیات نے بھوپال، رائسین، سیہور، ودیشا، اندور، اجین، دیواس، شاجاپور، دھار، جھابوا، رتلام، آگر-مالوا، کھرگون، کھنڈوا، بڑوانی، علی راج پور، ہردا، نرمدا پورم، بیتول، چھندواڑا، سیونی- ڈنڈوری، منڈلا، جبل پور، کٹنی، نرسنگھ پور، ساگر، دموہ، پنا، ستنا، شہڈول، امریا اور انوپ پور سمیت 42 اضلاع میں گرج چمک، تیز ہواوں اور بارش کا انتباہ جاری کیا ہے۔ سیہور اور جبل پور میں 50 سے 60 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے تیز ہواویں چلنے کا امکان ہے، جبکہ کئی دیگر اضلاع میں 40 سے 50 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے جھونکے دار ہواویں چل سکتی ہیں۔ محکمۂ موسمیات نے آسمانی بجلی گرنے کے خدشے کو دیکھتے ہوئے لوگوں کو محتاط رہنے کا مشورہ دیا ہے۔

محکمۂ موسمیات نے بیتول، چھندواڑا اور پانڈھرنا اضلاع میں کہیں کہیں بھاری بارش ہونے کا انتباہ جاری کیا ہے۔ وہیں وادیٔ نرمدا، مہاکوشل اور مالوا-نیمار کے خطے میں مانسون کی سرگرمیاں تیزی سے بڑھنے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔

مانسون کی باقاعدہ انٹری سے پہلے ہی صوبے میں پری-مانسون سرگرمیاں تیز رہیں۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 39 اضلاع میں آندھی اور بارش درج کی گئی۔ اندور، بھوپال، رائسین، سیہور، دھار، اجین، راج گڑھ، گوالیار، جبل پور، ساگر، چھندواڑا، بالا گھاٹ اور سیونی سمیت کئی اضلاع میں اچھی بارش ہوئی۔ بالا گھاٹ ضلع میں ژالہ باری (اولے گرنا) بھی درج کی گئی۔

مانسون کی تاخیر کا اثر صوبے میں بارش کے اعداد و شمار پر صاف دکھائی دے رہا ہے۔ یکم جون سے اب تک مدھیہ پردیش میں اوسطاً 78.5 ملی میٹر بارش ہونی چاہیے تھی، جبکہ صرف 37.1 ملی میٹر بارش درج ہوئی ہے۔ یہ معمول سے 53 فیصد کم ہے۔ صوبے کے بیشتر اضلاع میں بارش کا ہندسہ معمول سے نیچے بنا ہوا ہے۔

بارش اور بادلوں کی سرگرمی کے باعث صوبے کے بیشتر حصوں میں درجۂ حرارت میں گراوٹ درج کی گئی ہے۔ پچمڑھی صوبے کا سب سے ٹھنڈا مقام رہا، جہاں زیادہ سے زیادہ درجۂ حرارت 30.2 ڈگری سیلسیس ریکارڈ کیا گیا۔ بھوپال میں 32.2 ڈگری، اندور میں 33.9 ڈگری اور جبل پور میں 35.4 ڈگری سیلسیس درجۂ حرارت درج ہوا۔

محکمۂ موسمیات کا اندازہ ہے کہ اگلے 72 گھنٹوں کے دوران مانسون تیزی سے آگے بڑھے گا اور صوبے کے بیشتر اضلاع کو کور کر لے گا۔ اس کے نتیجے میں کئی علاقوں میں معتدل سے بھاری بارش کا سلسلہ شروع ہو سکتا ہے۔ ماہرینِ موسمیات کا ماننا ہے کہ جون کے آخری ہفتے اور جولائی کے پہلے ہفتے میں مانسون پوری طرح سرگرم ہونے سے صوبے میں بارش کی کمی کافی حد تک پوری ہو سکتی ہے۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / انظر حسن


 rajesh pande