
جموں, 24 جون (ہ س) فوج کی وائٹ نائٹ کور کے جنرل آفیسر کمانڈنگ لیفٹیننٹ جنرل پی کے مشرا نے بدھ کے روز ضلع راجوری میں قائم انسدادِ شورش فورس (رومیو فورس) کے ہیڈکوارٹر کا دورہ کیا اور خطے کی موجودہ سیکورٹی صورتحال کے ساتھ ساتھ جاری انسدادِ دہشت گردی کارروائیوں کا جائزہ لیا۔فوجی ذرائع کے مطابق راجوری ضلع کے دوریمیل اور گمبھیر مغلاں کے جنگلاتی علاقوں سمیت مختلف مقامات پر گزشتہ ایک ماہ سے دہشت گردوں کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں۔
وائٹ نائٹ کور کی جانب سے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری بیان میں کہا گیا کہ لیفٹیننٹ جنرل پی کے مشرا نے آپریشنل تیاریوں کا تفصیلی جائزہ لیا اور جوانوں کی پیشہ ورانہ صلاحیت، فرض شناسی اور انسدادِ دہشت گردی کارروائیوں میں ان کی مسلسل وابستگی کو سراہا۔
کور کمانڈر نے افسران اور جوانوں کے بلند حوصلے، مستعدی اور علاقے میں امن، استحکام اور سلامتی برقرار رکھنے کے لیے ان کی انتھک کوششوں کی بھی تعریف کی۔
ہندوستھان سماچار
---------------
ہندوستان سماچار / محمد اصغر