
نئی دہلی، 24 جون (ہ س)۔ دہلی کے پبلک ورکس ڈپارٹمنٹ (پی ڈبلیو ڈی) کے وزیر پرویش صاحب سنگھ نے بدھ کو موتی نگر میں گاد نکالنے (ڈیسلٹنگ)صفائی کے کام کا معائنہ کیا۔ ان کے ساتھ بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے ایم ایل اے ہریش کھرانہ اور محکمہ کے افسران بھی تھے۔
وزیر پرویش صاحب سنگھ نے یہاں نامہ نگاروں سے خطاب کرتے ہوئے کہا، مانسون سے پہلے، ہمارے افسران، سینئر افسران اور چیف انجینئر دہلی بھر میں پی ڈبلیو ڈی کے اسٹارم واٹر ڈرین (بارش کا پانی نکالنے والے نالوں کی صفائی کے کام کی نگرانی کر رہے ہیں۔ ہمارے پاس دو سال کے دیکھ بھال کے معاہدے ہیں، لیکن جب تک ہم ذاتی طور پر سائٹ پر کام کا معائنہ نہیں کرتے، ہمیں اصل صورتحال کا علم نہیں ہو سکتا۔ انہوں نے کہا کہ آج کیرتی نگر اور موتی نگر کے دورہ کے دوران تمام کاموں کو وقت پر اور بہترین معیار کے ساتھ مکمل کرنے کو یقینی بنانے کی ہدایات دی گئیں۔
ایم ایل اے ہریش کھورانہ نے اپنے سوشل میڈیا اکاونٹ پر پوسٹ کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے وزیر پرویش صاحب سنگھ کے ساتھ موتی نگر اسمبلی حلقہ کے ایک حصے کیرتی نگر میں ستگورو رام داس مارگ کا معائنہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ دورے کے دوران علاقے میں پانی جمع ہونے کے مسئلے، سڑکوں کی موجودہ حالت، نکاسی آب کے نظام اور دیگر عوامی سہولیات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ انہوں نے متعلقہ حکام کو ہدایت دی کہ مسائل کے مستقل اور بروقت حل کو یقینی بنانے کے لیے ضروری اقدامات کریں۔
ایم ایل اے ہریش کھورانہ نے کہا کہ رہائشیوں کی سہولت، ہموار ٹرانسپورٹیشن اور بہتر انفراسٹرکچر کو یقینی بنانا ہماری ترجیح ہے۔ ہم عوامی مسائل کے حل اور موتی نگر اسمبلی حلقہ کی ہمہ جہت ترقی کے لیے پوری عزم کے ساتھ انتھک محنت کر رہے ہیں۔
---------------
ہندوستان سماچار / عبدالسلام صدیقی