حیدرآباد میٹرو قرض کا مسئلہ، وزیرِ ریلوے سے بات چیت مثبت رہی: ریونت ریڈی
حیدرآباد ، 24 جون (ہ س)۔ تلنگانہ کے وزیراعلی اے ریونت ریڈی نے کہا ہے کہ انڈین ریلوے فائنانس کارپوریشن (آئی آرایف سی)سے حیدرآباد میٹرو کے لیے قرض لینے کے سلسلے میں وزیرریلوے اشونی ویشنوکے ساتھ بات چیت مثبت رہی۔ وزیرِاعلیٰ نے نئی دہلی میں اشونی ویش
حیدرآباد میٹرو قرض کا مسئلہ، وزیرِ ریلوے سے بات چیت مثبت رہی: ریونت ریڈی


حیدرآباد ، 24 جون (ہ س)۔

تلنگانہ کے وزیراعلی اے ریونت ریڈی نے کہا ہے کہ انڈین ریلوے فائنانس کارپوریشن (آئی آرایف سی)سے حیدرآباد میٹرو کے لیے قرض لینے کے سلسلے میں وزیرریلوے اشونی ویشنوکے ساتھ بات چیت مثبت رہی۔ وزیرِاعلیٰ نے نئی دہلی میں اشونی ویشنواورمرکزی وزیرِکوئلہ و کانکنی جی کشن ریڈی سے ملاقات کی۔۔ ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ریونت ریڈی نے حیدرآباد میٹرو پروجیکٹ کے لیے مالی معاونت سے متعلق بات چیت کے نتائج پراطمینان کااظہارکیا۔ انہوں نے کہاکہ وزیرِریلوے کے ساتھ گفتگوحوصلہ افزارہی اوربتایا کہ مرکزی وزیرِہاؤزنگ و شہری امورمنول لال کھٹرکے ساتھ مزید بات چیت ہوگی۔ وزیرِاعلیٰ نے کہا کہ کھٹرکے ساتھ میٹنگ میں حیدرآباد میٹروپروجیکٹ سے متعلق اموراورضروری مالی معاونت حاصل کرنے کی کوششوں پر توجہ مرکوز کی جائے گی۔

۔ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / محمدعبدالخالق


 rajesh pande