ایس آئی آر مہم کیلئے کانگریس کارکن چوکس رہیں: مہیش کمار گوڑ
حیدرآباد ، 24 جون (ہ س)۔ صدر پردیش کانگریس مہیش کمار گوڑ نے پارٹی کے بوتھ سطح کے ایجنٹس کو ہدایت دی کہ 25 جون سے فہرست رائے دہندگان پرالیکشن کمیشن کی جانب سے نظرثانی مہم کے دوران چوکسی برقراررکھیں۔ مہیش کمارگوڑنے تلنگانہ انچارج میناکشی نٹراجن اورا
ایس آئی آر مہم کیلئے کانگریس کارکنوں کو چوکس رہنیں: مہیش کمار گوڑ


حیدرآباد ، 24 جون (ہ س)۔ صدر پردیش کانگریس مہیش کمار گوڑ نے پارٹی کے بوتھ سطح کے ایجنٹس کو ہدایت دی کہ 25 جون سے فہرست رائے دہندگان پرالیکشن کمیشن کی جانب سے نظرثانی مہم کے دوران چوکسی برقراررکھیں۔ مہیش کمارگوڑنے تلنگانہ انچارج میناکشی نٹراجن اوراے آئی سی سی سکریٹری سچن ساونت کے ہمراہ اندول اسمبلی حلقہ میں بوتھ لیول ایجنٹس اورکارکنوں کے اجلاس میں شرکت کی۔ مہیش کمارگوڑنے کہاکہ عوامی نمائندوں اوراسمبلی حلقہ جات کے انچارجس کو فہرست میں ناموں کی شمولیت پر توجہ مرکوز کرنی چاہئے۔وزیرصحت دامودرراج نرسمہا، رکن اسمبلی رام موہن ریڈی، صدرضلع کانگریس کمیٹی نرملا جگا ریڈی، ورکنگ پریسیڈنٹ جگاریڈی اور مقامی عوامی نمائندوں نے شرکت کی۔ صدرپردیش کانگریس نے کہاکہ الیکشن کمیشن کی مہم کے بارے میں عوام میں کئی شبہات پائے جاتے ہیں۔ اُنھوں نے کہاکہ بہاراورمغربی بنگال کے تجربات کو پیش نظر رکھتے ہوئے عوام کو اپنے ناموں کی برقراری کے لئے ضروری دستاویزات کوتیاررکھنا چاہئے۔ اُنھوں نے کہاکہ 2002ء کی فہرست رائے دہندگان میں جن کے نام موجود ہیں اُنھیں کوئی دشواری نہیں ہوگی۔ مہیش کمار گوڑ نے کہاکہ الیکشن کمیشن غیر جانبدارانہ موقف اختیار کرنے کے بجائے بی جے پی کی مدد کررہا ہے۔اُنھوں نے کہاکہ الیکشن کمیشن کی مدد سے بی جے پی ووٹ چوری کے ذریعہ ریاستوں میں کامیابی حاصل کررہی ہے۔ ۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / محمدعبدالخالق


 rajesh pande