
پٹنہ، 24 جون(ہ س)۔ سابق مرکزی وزیر اور بانکا کے سابق رکن پارلیمنٹ آنجہانی دگوجئے سنگھ کی 16ویں برسی کے موقع پر منعقد خراج عقیدت پروگرام میں وزیر اعلیٰ سمراٹ چودھری نے آنجہانی دگوجئے سنگھ کو قلبی خراج عقیدت پیش کیا۔ جموئی ضلع کے نیا گائوں واقع ناگی ،نکٹی کٹہرا ندی کے ساحل پر بنے سمادھی کے مقام پر تعزیتی پروگرام کا انعقاد کیا گیا ۔خراج عقیدت کے پروگرام میں موجود لوگوں نے آنجہائی دگوجئے سنگھ کی عوامی خدمات ، ترقیاتی کام اور سماج کے تئیں ان کے لگن کو یاد کر تے ہوئے انہیں خراج عقیدت پیش کیا۔
اس موقع پر آنجہانی دگوجئے سنگھ کی اہلیہ اور سابق رکن پارلیمنٹ پتل کماری اور ان کی بیٹی اورصنعت اور کھیل کی وزیرمس شریسی سنگھ بھی اس موقع پر موجود تھیں۔
اس موقع پر نائب وزیر اعلیٰ وجے کمار چودھری، عمارت تعمیرات کی وزیر لیشی سنگھ، صحت محکمہ کے وزیر نشانت، پبلک ہیلتھ انجینئرنگ کے وزیر سنجے کمار سنگھ، ٹرانسپورٹ کے وزیر دامودر راوت، جموئی کے رکن پارلیمنٹ ارون بھارتی، سابق وزیر سمیت کمار سنگھ سمیت کئی ارکان اسمبلی ، ارکان قانون ساز کونسل ، عوامی نمائندے ،کارکنان اور مقامی لوگ موجود تھے۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / Mohammad Afzal Hassan