
پٹنہ، 24 جون(ہ س)۔وزیر اعلیٰ سمراٹ چودھری آج سمستی پور ضلع کے خانپور بلاک واقع چکوٹی مٹھ کے مشہور’ 24 اوتار دھام‘ پہنچے، جہاں انہوں نے عظیم الشان پران پرتشٹھا مہوتسو اور وشنو مہایگیہ اور سنت مہاکمبھ پروگرام میں مہمان خصوصی کے طور پر شرکت کی۔ اس موقع پر وزیر اعلیٰ نے ویدک منتروں کے جاپ کے درمیان شری مہاوشنو کے 24 اوتاروں اور دیگر مورتیوں کی پوجا کی اور ریاست کی امن و سلامتی، خوشحالی اوربہبود کے لیے دعا کی۔
پروگرام کے دوران، وزیر اعلیٰ نے چکوٹی مٹھ کے احاطے میں نصب شری مہاوشنو جی کے '24 اوتار دھام' کی تختی کی نقاب کشائی کر کے اس کا آغاز کیا۔وزیر اعلیٰ نے موجود سنتوں، مذہبی گروئوں اور عقیدت مندوں کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ چکوٹی مٹھ کا یہ’ 24اوتار دھام‘ مستقبل میں ملک کے عقیدت مندوں کے لیے اعتقاد اور روحانی بیداری کا ایک بڑا مرکز بنے گا۔ مذہبی اور روحانی تقریبات ہندوستانی ثقافت اور سناتن روایات کے تحفظ اور فروغ میں اہم کردار ادا کرتی ہیں۔ ایسے انعقاد سماج میں مثبت توانائی پیدا کرتے ہیں اور سماجی ہم آہنگی، اقدار اور قوم کی تعمیر کو تقویت دیتے ہیں۔چکوٹی مٹھ پہنچنے پر وزیر اعلیٰ کا استقبال شری شری 1008 مہا منڈلیشور رام سیوک داس شاستری جی مہاراج نے پھولوں کا ایک بڑا ہار اورپاگ پہناکر کیا۔ وہیں سمستی پور کی رکن پارلیمنٹ مسز شمبھوی چودھری، مقامی عوامی نمائندوں، مٹھ کے خدام اوربڑی تعداد میں موجود عقیدت مندوں نے مکھانا کا ہار ،شال اور گلدستہ پیش کر کے روایتی طریقہ سے ان کا استقبال کیا۔پروگرام میں نائب وزیر اعلیٰ وجے کمار چودھری، وزیر صحت نشانت، وزیر ٹرانسپورٹ دامودر راوت،رکن پارلیمنٹ شمبھوی چودھری، سابق وزیر اوررکن اسمبلی مہیشورہزاری، رکن اسمبلی راجیش کمار سنگھ،رکن اسمبلی اشومیگھ دیوی ، دیگر عوامی نمائندے، دربھنگہ ڈویژن کے کمشنر ہمانشو کمار رائے، دربھنگہ رینج کے ڈپٹی انسپکٹر جنرل آف پولیس منوج تیواری، سمستی پور کے ڈی ایم روشن کشواہا سمیت دیگر افسران، سنت، عقیدت مند اور بڑی تعدا دمیں عام لوگ موجود تھے۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / Mohammad Afzal Hassan