
میٹرو ریل کے 30 ہزار کروڑ کے اثاثوں پروزیراعلی کی نظر : کے ٹی آرحیدرآباد ، 24 جون (ہ س)۔ بی آرایس کے ورکنگ صدرکے ٹی آرنے وزیراعلی ریونت ریڈی اورمرکزی وزیرجی کشن ریلای پرحیدرآبادمیٹروریل منصوبے کے نام پرعوام کودھوکہ دینے اورسیاسی ڈرامہ بازی کا سنگین الزام عائد کیا۔ آج اسمبلی حلقہ شیرلنگم پلی بی آرایس کارکنوں کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کے ٹی آرنے ریاست کی کانگریس اورمرکزکی بی جے پی حکومتوں کو تنقید کا نشانہ بنایا۔ کے ٹی آرنے الزام عائد کیاکہ وزیراعلی ریونت ریڈی کی نظرمیٹروریل کے 30 ہزارکروڑروپئے کے اثاثوں پرلگی ہے اوروہ ان اثاثوں کواپنے ارکان خاندان اورحامیوں کے حوالہ کرنے بہت بڑاگھوٹالہ تیارکررہے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ میٹرو ریل چلانے والی کمپنی ایل اینڈ ٹی کے ذمہ داروں کوبلیک میل کرکے ریاست سے باہرجانے پرمجبورکیاگیاہے۔ ایل اینڈ ٹی کمپنی کا14ہزارکروڑ کا قرض ریاست کے عوام کے سرتھوپاجارہا ہے ۔عوام ریونت ریڈی کوکبھی معاف نہیں کریں گے جنہوں نے حیدرآباد کی ترقی کیلئے اہم ایرپورٹ میٹروپروجیکٹ کو منسوخ کردیا ہے۔ بی آرایس ورکنگ صدر نے سنسنی خیزدعویٰ کیاکہ میٹروریل کے نام پردونوں قائدین عوام کی آنکھ میں دھول جھونک رہے ہیں اورایسا ڈرامہ کررہے ہیں جیسے کشن ریڈی نے پروجیکٹ دیا ہواورریونت ریڈی اسے لائے ہوں۔ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / محمدعبدالخالق