پتّے کی پتھری کے آپریشن کے بعد خاتون کی موت، لواحقین کا اسپتال پر غفلت کا الزام، ہنگامہ
علی گڑھ, 24 جون (ہ س) ضلع علی گڑھ کے اترولی رام گھاٹ روڈ پر واقع ماں شیتلا اسپتال میں پتّے کی پتھری کے آپریشن کے بعد 36 سالہ خاتون کی موت پر لواحقین نے علاج میں لاپروائی اور بروقت ریفر نہ کرنے کا الزام عائد کرتے ہوئے شدید احتجاج کیا۔ اطلاعات کے مط
اسپتال کا ہنگامہ


علی گڑھ, 24 جون (ہ س) ضلع علی گڑھ کے اترولی رام گھاٹ روڈ پر واقع ماں شیتلا اسپتال میں پتّے کی پتھری کے آپریشن کے بعد 36 سالہ خاتون کی موت پر لواحقین نے علاج میں لاپروائی اور بروقت ریفر نہ کرنے کا الزام عائد کرتے ہوئے شدید احتجاج کیا۔

اطلاعات کے مطابق گاؤں جکھیرا کی رہائشی لجاوتی زوجہ راجو کو تقریباً پندرہ روز قبل پتّے کی پتھری کے آپریشن کے لیے اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا۔ اہل خانہ کا الزام ہے کہ آپریشن کے بعد خاتون کی طبیعت مسلسل خراب رہی، لیکن اسپتال انتظامیہ نے معاملے کو سنجیدگی سے نہیں لیا اور نہ ہی انہیں کسی بڑے اسپتال کے لیے ریفر کیا۔

لواحقین کے مطابق جب خاتون کی حالت زیادہ بگڑ گئی تو وہ اسے اپنی ذمہ داری پر علی گڑھ کے ایک نجی اسپتال لے گئے، جہاں علاج کے دوران اس کی موت ہو گئی۔

خاتون کی موت کی اطلاع ملتے ہی مشتعل اہل خانہ نے لاش کو ماں شیتلا اسپتال کے باہر رکھ کر احتجاج اور ہنگامہ کیا۔ واقعے کی اطلاع پر تھانہ انچارج راجیو کمار پولیس ٹیم کے ساتھ موقع پر پہنچے اور لوگوں کو سمجھا بجھا کر صورتحال کو قابو میں کیا۔

پولیس نے لاش کو تحویل میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دیا ہے۔ واقعے کے سلسلے میں مزید قانونی کارروائی اور تفتیش جاری ہے۔

---------------

ہندوستان سماچار / سید کامران علی گڑھ


 rajesh pande