
سپول، 24 جون (ہ س)۔ ضلع میں منشیات کے غیر قانونی کاروبار کے خلاف جاری مہم میں پولیس کو بڑی کامیابی ملی ہے۔ پیپرا تھانہ علاقہ میں پولیس نے چھاپہ ماری کر ایک مبینہ اسمگلر کو 85 گرام اسمیک، نقدی اور دیگر اشیاء سمیت گرفتار کر لیا۔پولیس سپرنٹنڈنٹ کے دفتر کی طرف سے جاری پریس ریلیز کے مطابق 23 جون کو پپرا پولیس کو اطلاع ملی کہ وشن پور وارڈ نمبر 13 کا رہنے والا لوکیش کمار اپنے گھر سے اسمیک خرید کر فروخت کر رہا ہے۔ اطلاع کی تصدیق کے بعد سب ڈویژنل پولیس افسر کی قیادت میں چھاپہ ماری کی گئی ۔ پولیس ٹیم نے لوکیش کمار کی رہائش گاہ پر مناسب تلاشی مہم چلائی۔ تلاشی کے دوران گھر اور گاڑی سے مجموعی طور پر 85 گرام اسمیک برآمد ہوئی۔ اس کے علاوہ 47,780 روپے نقد، ایک الیکٹرانک وزنی پیمانہ، دو یو پی آئی ا سکینر، ایک موبائل فون، اور ایک ٹاٹا زیسٹ کار ضبط کی گئی۔ گرفتار ملزم کی شناخت لوکیش کمار ولد ستیش سنجے ساکن وشن پور وارڈ نمبر 13، پپرا تھانہ، سپول ضلع کے طور پر کی گئی ہے۔ پولیس نے ملزم کو گرفتار کر لیا ہے اور اس سے پوچھ گچھ کر رہی ہے۔پولیس کے مطابق ملزم کے نیٹ ورک، مجرمانہ تاریخ اور اس دھندے میں ملوث دیگر ممکنہ افراد کی نشاندہی کے لیے تفتیش جاری ہے۔ این ڈی پی ایس ایکٹ کی متعلقہ دفعات کے تحت پپرا تھ انہ میں ایف آئی آر درج کی گئی ہے، اور مزید قانونی کارروائی جاری ہے۔ برآمد کی گئی اشیاء کی فہرست میں 85 گرام سمیک، 47,780 نقد، 1 الیکٹرانک وزنی پیمانہ، 2 یو پی آئی ا سکینر، 1 موبائل فون، اورایک ٹا زیسٹ کار شامل ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ ضلع میں منشیات فروشی اور غیر قانونی تجارت کے خلاف مہم جاری رہے گی۔ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / Mohammad Afzal Hassan