بی جے پی نے ڈاکٹر شیاما پرساد مکھرجی کو ان کے یوم شہادت پر خراج عقیدت پیش کیا
نئی دہلی، 23 جون (ہ س)۔ بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) نے بھارتیہ جن سنگھ کے بانی ڈاکٹر شیاما پرساد مکھرجی کو ان کے یوم شہادت پر خراج عقیدت پیش کیا۔ منگل کو بی جے پی کے قومی صدر نتن نوین نے اپنے پیغام میں کہا، ایک کٹر قوم پرست مفکر اور مادر ہند کی
شیاما


نئی دہلی، 23 جون (ہ س)۔ بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) نے بھارتیہ جن سنگھ کے بانی ڈاکٹر شیاما پرساد مکھرجی کو ان کے یوم شہادت پر خراج عقیدت پیش کیا۔ منگل کو بی جے پی کے قومی صدر نتن نوین نے اپنے پیغام میں کہا، ایک کٹر قوم پرست مفکر اور مادر ہند کی وحدت اورسالمیت کے لیے اپنی زندگی وقف کر نے والے ڈاکٹر شیاما پرساد مکھرجی کو ان کے یوم شہادت پرخراج عقیدت پیش کرتاہوں۔

انہوں نے کہا کہ ایک ملک میں دو آئین، دو وزیراعظم اور دو جھنڈے نہیں ہوں گے کا ان کا عزم صرف ایک نعرہ نہیں بلکہ قوم کے اتحاد اور سالمیت کے لیے ایک غیر متزلزل عزم تھا۔ جموں و کشمیر کے مکمل انضمام کے لیے ان کی جدوجہد اور قربانیاں ہندوستانی تاریخ میں نقش ہیں۔

نتن نوین نے کہا کہ بھارتیہ جن سنگھ کا قیام کرکے ڈاکٹر مکھرجی نے قوم پرست نظریہ کو ایک مضبوط سمت دی اور اپنے خیالات، ہمت اور قربانی کے ذریعہ انہوں نے قوم کے احساس کو سب سے پہلے ہر فرد تک پہنچایا۔

ان کی زندگی اور قربانی ہمیں ہمیشہ یہ ترغیب دیتی رہے گی کہ قومی مفاد سب سے مقدم ہے اور ہندوستان کے اتحاد، سالمیت اور عزت نفس کے لیے ہر ممکن کوشش کرنا ہی ان کی زندگی کو حقیقی خراج عقیدت ہے۔

---------------

ہندوستان سماچار / عبدالسلام صدیقی


 rajesh pande