ایودھیا معاملے میں ایس آئی ٹی نے ریاستی حکومت کو رپورٹ سونپی
لکھنو، 23 جون (ہ س)۔ ایودھیا میں شری رام جنم بھومی مندر میں چڑھاوے میں مبینہ بے ضابطگیوں کی جانچ کے لیے بنائی گئی خصوصی تحقیقاتی ٹیم (ایس آئی ٹی) نے منگل کو اپنی ابتدائی رپورٹ اتر پردیش حکومت کو سونپ دی۔ ایس آئی ٹی کے ارکان نے ایڈیشنل چیف سکریٹری (
چندہ


لکھنو، 23 جون (ہ س)۔ ایودھیا میں شری رام جنم بھومی مندر میں چڑھاوے میں مبینہ بے ضابطگیوں کی جانچ کے لیے بنائی گئی خصوصی تحقیقاتی ٹیم (ایس آئی ٹی) نے منگل کو اپنی ابتدائی رپورٹ اتر پردیش حکومت کو سونپ دی۔ ایس آئی ٹی کے ارکان نے ایڈیشنل چیف سکریٹری (ہوم) سنجے پرساد کو رپورٹ پیش کی۔

ریاستی حکومت نے شری رام جنم بھومی تیرتھ کھیترا ٹرسٹ کی درخواست پر 13 جون کو تین رکنی خصوصی تحقیقاتی ٹیم (ایس آئی ٹی) تشکیل دی تھی۔ ٹرسٹ نے وزیراعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ سے درخواست کی تھی کہ وہ مبینہ بے ضابطگیوں کے الزامات کی تحقیقات کے لیے ایس آئی ٹی تشکیل دیں۔

ایس آئی ٹی میں لکھنو کے ڈویڑنل کمشنر وجے وشواس پنت، آئی جی رینج کرن ایس اور خصوصی سکریٹری خزانہ نیل رتن شامل ہیں۔ وجے وی پنت اور کرن ایس نے اپنی ابتدائی رپورٹ پیش کر دی ہے۔

---------------

ہندوستان سماچار / عبدالسلام صدیقی


 rajesh pande