النینو کے چیلنج سے نمٹنے کے لیے تمام اضلاع کے لیے ہنگامی منصوبے تیار : شیوراج
نئی دہلی، 23 جون (ہ س) ۔ مرکزی زراعت اور کسانوں کی بہبود کے وزیر شیوراج سنگھ چوہان نے کہا کہ ملک اور دنیا کو اس وقت ال نینو کے چیلنج کا سامنا ہے، جس کا اثر زرعی شعبے پر پڑ سکتا ہے۔ یہ یقیناً تشویشناک ہے لیکن حکومت کسی بھی چیلنج سے نمٹنے کے لیے پور
النینو کے چیلنج سے نمٹنے کے لیے تمام اضلاع کے لیے ہنگامی منصوبے تیار : شیوراج


نئی دہلی، 23 جون (ہ س) ۔

مرکزی زراعت اور کسانوں کی بہبود کے وزیر شیوراج سنگھ چوہان نے کہا کہ ملک اور دنیا کو اس وقت ال نینو کے چیلنج کا سامنا ہے، جس کا اثر زرعی شعبے پر پڑ سکتا ہے۔ یہ یقیناً تشویشناک ہے لیکن حکومت کسی بھی چیلنج سے نمٹنے کے لیے پوری طرح تیار ہے۔

منگل کو یہاں وزارت زراعت میں منعقدہ میٹنگ میں شیوراج سنگھ چوہان نے کہا کہ مودی حکومت مسائل پیدا ہونے کا انتظار نہیں کرتی، بلکہ پہلے سے حکمت عملی بنا کر تیاری کرتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کا ہدف کسانوں کے مفادات کا تحفظ اور ممکنہ آفات کو مواقع میں تبدیل کرنا ہے۔

مرکزی وزیر نے کہا کہ ال نینو کے اثرات کو کم کرنے کے لیے سائنسی پروٹوکول اور ماہرین کے مشورے کے مطابق کام کیا جا رہا ہے۔ نقطہ نظر صرف رد عمل پر مبنی نہیں، پیشگی ہونا چاہیے۔

انہوں نے بتایا کہ آئی سی اے آر-کریڈا نے ال نینو سے نمٹنے کے لیے ملک کے تمام اضلاع کے لیے ہنگامی منصوبے تیار کیے ہیں۔ حکومت کی ترجیح ان سکیموں کو مو¿ثر طریقے سے نافذ کرنا ہے تاکہ ضرورت پڑنے پر انہیں فوری طور پر نافذ کیا جا سکے۔

چوہان نے ضلع انتظامیہ، کلکٹرس اور متعلقہ محکموں سے اپیل کی کہ وہ ان اسکیموں کو اولین ترجیح دیں۔ انہوں نے کہا کہ زراعت، آبی وسائل، دیہی ترقی اور دیگر متعلقہ محکموں کے درمیان بہتر تال میل قائم کرکے ہنگامی پلان پر موثر عمل درآمد کو یقینی بنایا جائے، تاکہ کاشتکار کسی بھی ممکنہ بحران سے محفوظ رہ سکیں۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / عطاءاللہ


 rajesh pande