بو بازار بم دھماکے کے قصور وار راشد خان کی رہائی پر سپریم کورٹ کی روک
نئی دہلی، 23 جون (ہ س)۔ سپریم کورٹ نے 1993 کے بو¿بازار بم دھماکہ میں قصور وار محمد راشد خان کی رہائی کے دہلی ہائی کورٹ کے حکم پر روک لگا دی ہے۔ جسٹس پی کے مشرا کی سربراہی والی تعطیلاتی بنچ نے یہ حکم مغربی بنگال حکومت کی طرف سے دائر درخواست پر ج
بو ¿ بازار بم دھماکے کے قصور وار راشد خان کی رہائی پر سپریم کورٹ کی روک


نئی دہلی، 23 جون (ہ س)۔

سپریم کورٹ نے 1993 کے بو¿بازار بم دھماکہ میں قصور وار محمد راشد خان کی رہائی کے دہلی ہائی کورٹ کے حکم پر روک لگا دی ہے۔ جسٹس پی کے مشرا کی سربراہی والی تعطیلاتی بنچ نے یہ حکم مغربی بنگال حکومت کی طرف سے دائر درخواست پر جاری کیا۔ عدالت نے راشد خان کو نوٹس جاری کرنے کا حکم دے دیا۔

راشد خان کو دہلی ہائی کورٹ نے رہا کرنے اور سزا معاف کرنے کا حکم دیا تھا۔ مغربی بنگال حکومت نے درخواست میں کہا کہ راشد خان دھماکے کا ماسٹر مائنڈ تھا اور اس واقعے کے معاشرے پر سنگین اثرات مرتب ہوئے۔

5 جون کو دہلی ہائی کورٹ نے راشد خان کی رہائی کا حکم دیا۔ ہائی کورٹ نے کہا کہ راشد خان 33 سال سے زیادہ عرصے سے جیل میں تھے اور ان کے طرز عمل کو دیکھتے ہوئے وہ بحالی کی بنیاد پر رہا ہونے کے مستحق ہیں۔ ہائی کورٹ نے کہا کہ تین دہائیوں سے زیادہ عرصہ گزارنے کے بعد سزا کا مقصد پورا ہو گیا ہے اور راشد خان کو فوری طور پر رہا کیا جانا چاہیے جب تک کہ کسی اور کیس میں ضرورت نہ ہو۔ راشد خان اس کیس میں 1993 سے جیل میں ہیں۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / عطاءاللہ


 rajesh pande