سپریم کورٹ نے زوبین گرگ موت کیس میں شیامکانو مہنت کی درخواست ضمانت پر آسام حکومت کو نوٹس جاری کیا
نئی دہلی، 23 جون (ہ س)۔ جسٹس بی وی ناگرتنا کی سربراہی میں سپریم کورٹ کی تعطیلاتی بنچ نے معروف آسامی گلوکار زوبین گرگ کی موت کے ملزم شیامکانو مہنت کی درخواست ضمانت پر آسام حکومت کو نوٹس جاری کیا ہے۔ کیس کی اگلی سماعت جولائی کے آخر میں ہوگی۔ شیام
سپریم کورٹ نے زوبین گرگ موت کیس میں شیامکانو مہنت کی درخواست ضمانت پر آسام حکومت کو نوٹس جاری کیا


نئی دہلی، 23 جون (ہ س)۔

جسٹس بی وی ناگرتنا کی سربراہی میں سپریم کورٹ کی تعطیلاتی بنچ نے معروف آسامی گلوکار زوبین گرگ کی موت کے ملزم شیامکانو مہنت کی درخواست ضمانت پر آسام حکومت کو نوٹس جاری کیا ہے۔ کیس کی اگلی سماعت جولائی کے آخر میں ہوگی۔

شیام کانو مہنت 2013 سے نارتھ ایسٹ انڈیا فیسٹیول کا اہتمام کر تے آرہے ہیں۔ مہنت سنگاپور میں منعقدہ نارتھ ایسٹ انڈیا فیسٹیول کے چیف آرگنائزر اور ایونٹ مینیجر تھے۔ سماعت کے دوران مہنت کی نمائندگی کرتے ہوئے سینئر وکیل سدھارتھ دیو نے کہا کہ انہیں زوبین گرگ کی موت میں جھوٹا پھنسایا گیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ مہنت تقریباً نو ماہ سے حراست میں تھے۔ سماعت کے دوران عدالت نے دیو سے پوچھا کہ کیا مہنت کو رہا کرنے کی صورت میں فرار ہونے کا خطرہ ہے؟ دوے نے جواب دیا کہ نہیں۔ دوے نے مزید کہا کہ مہنت کا پاسپورٹ پہلے ہی سپرد کیا جا چکا ہے ۔

زوبین گرگ کی موت 19 ستمبر 2025 کو سنگاپور میں سمندر میں تیراکی کے دوران پراسرار حالات میں ہوئی تھی۔ زوبین گرگ کی موت کے بعد کئی ایف آئی آر درج کی گئیں۔ ایف آئی آر میں مہنت اور دیگر لوگوں کو ملزم بنایا گیا ہے۔

ضمانت کی عرضی کے علاوہ مہنت نے سپریم کورٹ میں ایک اور عرضی دائر کی ہے جس میں اس نے مطالبہ کیا ہے کہ زوبین گرگ کے قتل کی تحقیقات ایک آزاد ایجنسی سے کرائی جائے۔ اس کے علاوہ کئی ایف آئی آر کو ایک ساتھ جمع کرنے کا مطالبہ بھی کیا گیا ہے۔

اس سے پہلے مہنت نے گوہاٹی ہائی کورٹ میں ضمانت کی درخواست دائر کی تھی۔ گوہاٹی ہائی کورٹ نے مہنت کی ضمانت کی عرضی کو مسترد کر دیا تھا، جس کے بعد اس نے سپریم کورٹ سے رجوع کیا ہے۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / عطاءاللہ


 rajesh pande