ہندوستان کوکا-کولا گروپ مدھیہ پردیش میں 300 کروڑ روپے کی سرمایہ کاری کرے گا
وزیراعلیٰ ڈاکٹر یادو سے ملے ہندوستان کوکا-کولا بیوریجز کے چیف ایگزیکٹو آفیسر ہیمنت روپانی بھوپال، 23 جون (ہ س)۔ ہندوستان کوکا-کولا گروپ مدھیہ پردیش میں 300 کروڑ روپے کی سرمایہ کاری کرنے جا رہا ہے۔ یہ معلومات منگل کے روز کمپنی کے چیف ایگزیکٹو آ
ہندوستان کوکا-کولا بیوریجز کے چیف ایگزیکٹو آفیسر ہیمنت روپانی نے وزیر اعلیٰ سے کی ملاقات


وزیراعلیٰ ڈاکٹر یادو سے ملے ہندوستان کوکا-کولا بیوریجز کے چیف ایگزیکٹو آفیسر ہیمنت روپانی

بھوپال، 23 جون (ہ س)۔

ہندوستان کوکا-کولا گروپ مدھیہ پردیش میں 300 کروڑ روپے کی سرمایہ کاری کرنے جا رہا ہے۔ یہ معلومات منگل کے روز کمپنی کے چیف ایگزیکٹو آفیسر ہیمنت روپانی نے وزیر اعلیٰ ڈاکٹر موہن یادو سے ملاقات کے دوران دی۔

دراصل، ہندوستان کوکا-کولا بیوریجز کے چیف ایگزیکٹو آفیسر ہیمنت روپانی نے آج بھوپال کے دورے کے دوران وزارت پہنچ کر وزیر اعلیٰ ڈاکٹر موہن یادو سے خیر سگالی ملاقات کی۔ اس دوران انہوں نے ریاستی حکومت کی صنعت دوست پالیسیوں کی ستائش کرتے ہوئے کہا کہ ہندوستان کوکا-کولا گروپ مدھیہ پردیش میں 300 کروڑ روپے کی سرمایہ کاری کرنے کا منصوبہ بنا رہا ہے۔ اس سے روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے۔

ملاقات کے دوران وزیر اعلیٰ ڈاکٹر یادو نے روپانی کو ریاست میں فوڈ پروسیسنگ (غذائی مصنوعات کی تیاری) کو فروغ دینے کے لیے چل رہی اسکیموں اور سرگرمیوں سے آگاہ کیا۔ اس موقع پر ہندوستان کوکا-کولا کے نیشنل ہیڈ ویویک جھا، اسٹیٹ ہیڈ اشونی ییلینے اور محکمۂ صنعتی پالیسی و فروغِ سرمایہ کاری کے افسران موجود تھے۔

قابلِ ذکر ہے کہ مدھیہ پردیش کے ضلع راج گڑھ کے پیلو کھیڑی میں واقع انڈسٹریل ایریا میں ہندوستان کوکا-کولا بیوریجز کا یونٹ پہلے سے ہی کام کر رہا ہے۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / انظر حسن


 rajesh pande