وزیر خارجہ جے شنکر نے 'منگول ریفائنری پروجیکٹ' کی تعمیراتی سائٹ کا دورہ کیا
نئی دہلی، 23 جون (ہ س)۔ وزیر خارجہ ڈاکٹر ایس جے شنکر نے منگولیاکی وزیر خارجہ بت سیتسیگ بتمونکھ اور صنعت و کان کنی کے وزیر گونگور ڈمدینیم کے ساتھ منگل کو منگولیا میں ''منگول ریفائنری پروجیکٹ'' کی تعمیراتی سائٹ کا دورہ کرکے کام کی پیشرفت کا جائزہ ل
ریفا


نئی دہلی، 23 جون (ہ س)۔ وزیر خارجہ ڈاکٹر ایس جے شنکر نے منگولیاکی وزیر خارجہ بت سیتسیگ بتمونکھ اور صنعت و کان کنی کے وزیر گونگور ڈمدینیم کے ساتھ منگل کو منگولیا میں 'منگول ریفائنری پروجیکٹ' کی تعمیراتی سائٹ کا دورہ کرکے کام کی پیشرفت کا جائزہ لیا۔

ڈاکٹر جے شنکر نے ایکس پر کہا، اس انتہائی اہم پروجیکٹ پر کام، جو ہندوستان-منگولیا اسٹریٹجک شراکت داری اور دوستی کی علامت ہے، تیزی سے آگے بڑھ رہا ہے۔

اس دوران وزیر خارجہ نے منصوبے سے وابستہ مختلف ٹیموں کے ساتھ میٹنگ کی اور اب تک کیے گئے کام کا جائزہ لیا۔

ڈاکٹر جے شنکر نے ریفائنری پروجیکٹ سائٹ پر کام کرنے والے ہندوستانی اور منگولیا کے ملازمین سے بھی بات چیت کی۔ انہوں نے نامساعد حالات کے باوجود اتنے بڑے اور پیچیدہ منصوبے کو وقت پر مکمل کرنے کے لیے ان کی لگن، محنت اور عزم کو سراہا۔

---------------

ہندوستان سماچار / عبدالسلام صدیقی


 rajesh pande