گورکھپور میں چھوٹے بھائی نے اپنے بھائی-بھابھی اور بھتیجے کا قتل کیا، ملزم پولیس کی حراست میں
گورکھپور، 22 جون (ہ س)۔ اترپردیش میں گورکھپور ضلع کے بانسگاؤں تھانہ علاقے میں اتوار کی دیر رات چھوٹے بھائی نے اپنے بڑے بھائی، بھابھی اور معصوم بھتیجے کو تیز دھار ہتھیار سے اس وقت قتل کر دیا جب وہ سو رہے تھے۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس کے سینئر
UP-CRIME-TRIPLE-MURDER


گورکھپور، 22 جون (ہ س)۔ اترپردیش میں گورکھپور ضلع کے بانسگاؤں تھانہ علاقے میں اتوار کی دیر رات چھوٹے بھائی نے اپنے بڑے بھائی، بھابھی اور معصوم بھتیجے کو تیز دھار ہتھیار سے اس وقت قتل کر دیا جب وہ سو رہے تھے۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس کے سینئر سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر کوستبھ اور سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (جنوب ) دنیش کمار پوری سمیت بھاری پولیس فورس جائے وقوعہ پر پہنچ گئی۔

پولیس سپرنٹنڈنٹ (جنوبی) نے بتایا کہ مرنے والوں کی شناخت امت گپتا، ان کی بیوی رنجنا گپتا اور ان کے 3 سالہ بیٹے ریان گپتا کے طور پر ہوئی ہے۔ یہ واقعہ اتوار کی رات 3 بجے کے قریب پیش آیا، جب تینوں ایک ہی کمرے میں سو رہے تھے۔ چھوٹے بھائی نے اپنے بھائی، بھابھی اور بھتیجے پر تیز دھار ہتھیار سے حملہ کرکے انہیں قتل کردیا۔

واقعہ کی اطلاع پر پہنچی پولیس نے جائے وقوعہ کا معائنہ کیا اور لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے بھجوا کر ملزمان کو تحویل میں لے لیا۔ایس پی ساؤتھ نے بتایا کہ ابتدائی طور پر معاملہ خاندانی تنازعہ لگتا ہے۔ متوفی کے والد کی شکایت کی بنیاد پر بانسگاؤں تھانہ میں مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ پولیس نے ملزم سے قتل میں استعمال ہونے والا اسلحہ بھی برآمد کرلیا ہے۔ ملزم سے پوچھ گچھ کی جا رہی ہے اور واقعے کے پیچھے کی وجہ جاننے کے لیے مکمل تفتیش کی جا رہی ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ وہ تفتیش کے تمام پہلوؤں پر غور کر رہے ہیں۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / محمد شہزاد


 rajesh pande