وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے علی گڑھ کو 462 کروڑ روپے کی 85 ترقیاتی اسکیموں کا تحفہ دیا
علی گڑھ, 22 جون (ہ س)۔ اتر پردیش کے وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے اپنے دورۂ علی گڑھ کے دوران ضلع کے لیے 462 کروڑ روپے مالیت کی 85 ترقیاتی منصوبوں کا افتتاح اور سنگِ بنیاد رکھا۔ ان منصوبوں میں 177 کروڑ روپے کی 40 اسکیموں کا افتتاح جبکہ 285 کروڑ
یوگی افتتاح کرتے ہوئے


علی گڑھ, 22 جون (ہ س)۔

اتر پردیش کے وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے اپنے دورۂ علی گڑھ کے دوران ضلع کے لیے 462 کروڑ روپے مالیت کی 85 ترقیاتی منصوبوں کا افتتاح اور سنگِ بنیاد رکھا۔ ان منصوبوں میں 177 کروڑ روپے کی 40 اسکیموں کا افتتاح جبکہ 285 کروڑ روپے کی 45 اسکیموں کا سنگِ بنیاد شامل ہے۔

وزیر اعلیٰ نے راجہ مہندر پرتاپ سنگھ ریاستی یونیورسٹی کا معائنہ کیا اور وہاں جاری تعمیراتی کاموں کا جائزہ لیا۔ بعد ازاں کلیکٹریٹ میں محکمہ تعمیراتِ عامہ (پی ڈبلیو ڈی) کے پرانے اور نئے منصوبوں، ضلع کی ترقیاتی سرگرمیوں اور امن و قانون کی صورتحال پر اعلیٰ سطحی جائزہ اجلاس کی صدارت کی۔

نمائش میدان میں منعقدہ عوامی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے یوگی آدتیہ ناتھ نے کہا کہ ’’ترقی، ورثہ اور بہتر حکمرانی‘‘ حکومت کی اولین ترجیحات ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ڈبل انجن حکومت کی قیادت میں علی گڑھ مسلسل ترقی کی نئی منزلیں طے کر رہا ہے اور یہ سفر آئندہ بھی جاری رہے گا۔

وزیر اعلیٰ نے راجہ مہندر پرتاپ سنگھ، بابو کلیان سنگھ اور علی گڑھ کی تاریخی و ثقافتی وراثت کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ حکومت ضلع میں سڑکوں، فلائی اوورز، تعلیمی اداروں، اسپتالوں اور دیگر بنیادی سہولیات کی فراہمی کے لیے بڑے پیمانے پر کام کر رہی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ صرف محکمہ تعمیراتِ عامہ کی تقریباً 2800 کروڑ روپے کی ترقیاتی اسکیمیں علی گڑھ میں جاری ہیں۔

انہوں نے کہا کہ علی گڑھ کے کاریگروں اور صنعت کاروں نے شہر کو عالمی شناخت دلائی ہے اور اب یہ شہر دفاعی سازوسامان کی تیاری کے میدان میں بھی اہم کردار ادا کرنے جا رہا ہے۔

اس موقع پر ضلع کے انچارج وزیر لکشمی نارائن چودھری، وزیر برائے بنیادی تعلیم سندیپ سنگھ، وزیر مملکت برائے ریونیو سریندر دلیئر، ٹھاکر رگھو راج سنگھ، رکنِ پارلیمان ستیش کمار گوتم اور انوپ پردھان، ضلع پنچایت صدر وجئے سنگھ، میئر پرشانت سنگھل، رکن قانون ساز کونسل ڈاکٹر مانویندر پرتاپ سنگھ، چودھری رشی پال سنگھ اور پروفیسر طارق منصور، رکن اسمبلی انیل پراشر، مکٹا سنجیو راجہ، ٹھاکر جے ویر سنگھ، ٹھاکر رویندر پال سنگھ، راج کمار سہیوگی، آر پی سنگھ، علاقائی صدر دوروجے سنگھ شاکیہ، ضلع صدر کرشن پال سنگھ، شہر صدر انجینئر راجیو شرما سمیت متعدد عوامی نمائندے، پارٹی عہدیداران اور انتظامی افسران موجود تھے۔ عوامی جلسے کی نظامت ضلع جنرل سیکریٹری شیو نارائن شرما اور پونم شرما نے انجام دی

---------------

ہندوستان سماچار / سید کامران علی گڑھ


 rajesh pande