سی بی ایس سی نے خلیجی ممالک کے متاثرہ 12ویں جماعت کے طلباءکےلئے نئی اسسمنٹ پالیسی نافذ کی
نئی دہلی، 22 جون (ہ س)۔ سینٹرل بورڈ آف سیکنڈری ایجوکیشن (سی بی ایس ای) نے خلیجی ممالک میں امتحانات کی منسوخی سے متاثر ہونے والے 12 ویں جماعت کے طلباءکے لیے ایک نئی تشخیصی پالیسی نافذ کی ہے۔ پیر کو سالیسٹر جنرل تشار مہتا نے سپریم کورٹ کو بتایا کہ ان
سی بی ایس سی نے خلیجی ممالک کے متاثرہ 12ویں جماعت کے طلباءکےلئے نئی اسسمنٹ پالیسی نافذ کی


نئی دہلی، 22 جون (ہ س)۔ سینٹرل بورڈ آف سیکنڈری ایجوکیشن (سی بی ایس ای) نے خلیجی ممالک میں امتحانات کی منسوخی سے متاثر ہونے والے 12 ویں جماعت کے طلباءکے لیے ایک نئی تشخیصی پالیسی نافذ کی ہے۔ پیر کو سالیسٹر جنرل تشار مہتا نے سپریم کورٹ کو بتایا کہ ان طلباءکے نمبروں کے تعین کے لیے ایک الگ فارمولہ تیار کیا گیا ہے۔ مہتا کی عرضی کے بعد، جسٹس ایس وی این بھٹی کی سربراہی میں چھٹی والی بنچ نے عرضی کو نمٹا دیا۔

درخواست سعودی عرب کے الجبیل کے رہائشی پرانشو جگر کمار پٹیل نے دائر کی تھی۔ درخواست گزار 12 ویں جماعت کے امتحان میں پرائیویٹ امیدوار تھا۔ درخواست میں کہا گیا کہ 27 مارچ کو، سی بی ایس ای نے خلیجی ممالک کے متاثرہ طلباءکے لیے ایک خصوصی اسسمنٹ پلان تیار کیا تھا، لیکن اس میں مستقل طلباءشامل تھے اور پرائیویٹ طلباءکے لیے کوئی واضح انتظامات نہیں کیے گئے تھے۔ نتیجتاً، درخواست گزار کے نتائج کو روک دیا گیا۔ درخواست گزار نے دلیل دی کہ سی بی ایس ای کا یہ فیصلہ من مانی اور امتیازی تھا۔ اس فیصلے سے درخواست گزار کی اعلیٰ تعلیم کے امکانات متاثر ہو رہے تھے۔

سپریم کورٹ نے عرضی پر سماعت کرتے ہوئے سی بی ایس ای کو 8 جون کو نوٹس جاری کیا۔ 13 جون کو، سی بی ایس ای نے کہا کہ درخواست گزار کی شکایت کو حل کرنے کے لیے ایک پالیسی بنائی جائے گی۔ سماعت کے دوران، مہتا نے عدالت کو بتایا کہ امتحانات کی منسوخی سے متاثر ہونے والے طلباءکی دو قسمیں ہیں: مستقل اور پرائیویٹ۔ مہتا نے بتایا کہ باقاعدہ طلباءکے لیے اسکولوں کو داخلی تشخیص اور سہ ماہی، ششماہی اور پری بورڈ امتحان کے اسکور تک رسائی حاصل تھی۔ ان کی بنیاد پر 27 مارچ کو ایک تشخیصی پالیسی بنائی گئی۔ تاہم، پرائیویٹ امیدواروں کے پاس ایسا اسکول ریکارڈ نہیں تھا، جس کی وجہ سے ایک علیحدہ نظام کی ضرورت تھی۔

مہتا نے کہا کہ 21 جون کو، سی بی ایس ای نے پرائیویٹ امیدواروں کے لیے ایک الگ تشخیصی فارمولہ تیار کیا، جس میں 10ویں جماعت کے بورڈ امتحان سے 40% تھیوری نمبر اور 12ویں جماعت کے بورڈ امتحان سے اسیسمنٹ کے لیے 60% تھیوری نمبر تفویض کیے گئے۔ مہتا نے مزید کہا کہ اگر کوئی طالب علم تشخیص کی بنیاد پر دیئے گئے نمبروں سے مطمئن نہیں ہے تو وہ اگلے باقاعدہ امتحان میں شرکت کر سکتا ہے۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / Mohammad Khan


 rajesh pande