
نئی دہلی، 22 جون (ہ س)۔ تلنگانہ کے وزیراعلیٰ ریونت ریڈی نے پیر کو یہاں وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ سے ملاقات کی۔ وزیر اعلیٰ نے گاندھی سروور پروجیکٹ کے لیے محکمہ دفاع کی اراضی ریاستی حکومت کو منتقل کرنے پر وزیر دفاع کا شکریہ ادا کیا۔ میٹنگ کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے ریڈی نے عادل آباد ایرپورٹ کی ترقی کو ریاستی حکومت کے اولین ترجیحی پروجیکٹوں میں سے ایک قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ ریاستی حکومت حصول اراضی، یوٹیلیٹی ریلوکیشن اور دیگر ضروری کاموں میں مکمل تعاون فراہم کرے گی۔ انہوں نے تیقن دیا کہ تلنگانہ حکومت قومی اتحاد اور دفاع سے متعلق معاملات میں ہر ممکن مدد اور تعاون فراہم کرنے کی پابند ہے۔
وزیراعلیٰ نے عادل آباد میں ہندوستانی فضائیہ کے فضائی اڈے کی جامع توسیع کے لئے مرکز سے تعاون کی درخواست کی۔ انہوں نے کہا کہ مسافروں کی سہولت کے لیے بڑے پیمانے پر کارگو، ایم آر او (مینٹیننس، ریپیئر اینڈ اوور ہال) اور ہینگر کی سہولیات کے ساتھ ساتھ ہندوستانی فضائیہ کے ٹرمینل اور سول ایوی ایشن ڈیپارٹمنٹ کے ٹرمینل کی عمارت کو تیار کیا جانا چاہیے۔ریڈی نے کہا کہ مشرق وسطیٰ ایشیا میں حالیہ پیش رفت کے پیش نظر عادل آباد ہوائی اڈہ عالمی معیار کی ایئر لائنز کے لیے ہینگر قائم کرنے کے لیے انتہائی موزوں ہے اور اسے اسی سمت تیار کیا جانا چاہیے۔وزیراعلیٰ نے وزیر دفاع سے تلنگانہ کے محبوب نگر ضلع میں دیورکادرا کے قریب منتخب جگہ پر ڈی آر ڈی او اور ڈی آر ڈی ایل پر مشتمل ایک اہم پروجیکٹ کو فوری طور پر منظور کرنے کی بھی تاکید کی۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / Mohammad Khan