
نئی دہلی، 22 جون (ہ س)۔ راجستھان سے راجیہ سبھا کے دوبارہ منتخب رکن نیرج ڈانگی کو پیر کو پارلیمنٹ ہاو¿س میں چیئرمین سی پی رادھا کرشنن نے راجیہ سبھا کے رکن کے طور پر حلف دلایا۔ ڈانگی نے ہندی میں حلف لیا۔ اس موقع پر راجیہ سبھا کے ڈپٹی چیئرمین ہری ونش، پارلیمانی امور اور اقلیتی امور کے وزیر کرن رججو، راجیہ سبھا میں قائد ایوان اور مرکزی وزیر جے پی نڈا، راجیہ سبھا میں کانگریس کے سینئر لیڈر جے رام رمیش، راجیہ سبھا کے سکریٹری جنرل پی سی مودی اور راجیہ سبھا سکریٹریٹ کے سینئر افسران موجود تھے۔
قابل ذکر ہے کہ کانگریس کے سینئر لیڈر نیرج ڈانگی پہلی بار 2020 میں راجیہ سبھا کے لیے منتخب ہوئے تھے اور 2026 میں بلامقابلہ دوبارہ منتخب ہوئے تھے۔ڈانگی جو کہ سول انجینئر ہیں، طویل عرصے سے کانگریس تنظیم میں سرگرم ہیں۔ انہوں نے پارلیمنٹ میں عوامی مفاد، سماجی انصاف اور راجستھان کی ترقی سے متعلق مسائل کو مو¿ثر طریقے سے اٹھایا ہے۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / Mohammad Khan