ششی تھرور نے جموں و کشمیر میں پاسپورٹ کے اجرا میں ہونے والی تاخیر پرتشویش کا اظہار کیا
ششی تھرور نے جموں و کشمیر میں پاسپورٹ کے اجرا میں ہونے والی تاخیر پرتشویش کا اظہار کیا جموں، 22 جون (ہ س)۔ کانگریس کے رکن پارلیمان اور پارلیمانی قائمہ کمیٹی برائے امور خارجہ کے چیئرمین ششی تھرور نے جموں و کشمیر میں پاسپورٹ کے اجرا میں ہونے والی ت
Tharoor


ششی تھرور نے جموں و کشمیر میں پاسپورٹ کے اجرا میں ہونے والی تاخیر پرتشویش کا اظہار کیا

جموں، 22 جون (ہ س)۔

کانگریس کے رکن پارلیمان اور پارلیمانی قائمہ کمیٹی برائے امور خارجہ کے چیئرمین ششی تھرور نے جموں و کشمیر میں پاسپورٹ کے اجرا میں ہونے والی تاخیرپرتشویش کا اظہار کرتے ہوئے متعلقہ حکام سے اس عمل کو تیز کرنے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔ پارلیمانی قائمہ کمیٹی کے اراکین نے پیر کو جموں کے پاسپورٹ سیوا کیندر کا دورہ کیا اور علاقائی پاسپورٹ دفتر کے افسران، وزارت خارجہ کے دہلی سے آئے نمائندے، پولیس اور محکمہ ڈاک کے حکام کے ساتھ تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔

صحافیوں سے بات کرتے ہوئے ششی تھرور نے کہا کہ کمیٹی کو اس خطے میں پاسپورٹ کے اجرا میں پیش آنے والی تاخیر پر تشویش ہے اور اس سلسلے میں متعلقہ حکام سے سنجیدہ اور تعمیری سوالات کیے گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کمیٹی کی خواہش ہے کہ کشمیر، سری نگر، جموں اور لیہہ کے درخواست گزاروں کو پاسپورٹ بروقت فراہم کیے جائیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ کمیٹی کے اراکین کے لیے یہ دورہ نہایت مفید ثابت ہوا اور مختلف اداروں کے ساتھ مثبت اور تعمیری بات چیت ہوئی، جس سے پاسپورٹ خدمات میں بہتری اور عمل کو مزید تیز کرنے میں مدد ملے۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / محمد اصغر


 rajesh pande