وزیر خارجہ منگولیا اور جنوبی کوریا کا دورہ کریں گے
نئی دہلی، 22 جون (ہ س)۔ وزیر خارجہ ڈاکٹر ایس جے شنکر 22 سے 25 جون تک منگولیا اور جنوبی کوریا کا سرکاری دورہ کریں گے۔ وزارت خارجہ نے پیر کو یہ اطلاع دی۔ وزیر خارجہ 22 اور 23 جون کو منگولیا کا دورہ کریں گے۔ دورے کے دوران، وہ منگولیا کی قیادت سے ملاق
MEA-visit-Jaishankar-Mongolia-Siuth-Korea


نئی دہلی، 22 جون (ہ س)۔ وزیر خارجہ ڈاکٹر ایس جے شنکر 22 سے 25 جون تک منگولیا اور جنوبی کوریا کا سرکاری دورہ کریں گے۔ وزارت خارجہ نے پیر کو یہ اطلاع دی۔

وزیر خارجہ 22 اور 23 جون کو منگولیا کا دورہ کریں گے۔ دورے کے دوران، وہ منگولیا کی قیادت سے ملاقات کریں گے اور اپنے ہم منصب وزیر خارجہ بی بٹسیتسیگ کے ساتھ بات چیت کریں گے۔

اس کے علاوہ، وہ 24 اور 25 جون کو جنوبی کوریا کا دورہ کریں گے۔اس دورے کے دوران وہ جنوبی کوریا کے وزیر خارجہ چو ہیون سے بات چیت کریں گے۔ وہ 25 جون کو جیجو میں ’’جیجو فورم برائے امن اور خوشحالی‘‘ سے کلیدی خطاب بھی کریں گے۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / محمد شہزاد


 rajesh pande