صدرجمہوریہ ، نائب صدر اور مرکزی وزیر داخلہ نے لکھنؤ آتشزدگی کے سانحہ پرغم کا اظہار کیا
نئی دہلی، 22 جون (ہ س): صدرجمہوریہ دروپدی مرمو، نائب صدر سی پی رادھا کرشنن، اور مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے پیر کو اتر پردیش کے دارالحکومت لکھنؤ میں ایک شدید آتشزدگی کے واقعے میں ہونے والی ہلاکتوں کے بعد گہرے غم کا اظہار کیا ہے اور سوگوار خاندانوں
صدرجمہوریہ ، نائب صدر اور مرکزی وزیر داخلہ نے لکھنؤ آتشزدگی کے سانحہ پرغم کا اظہار کیا


نئی دہلی، 22 جون (ہ س): صدرجمہوریہ دروپدی مرمو، نائب صدر سی پی رادھا کرشنن، اور مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے پیر کو اتر پردیش کے دارالحکومت لکھنؤ میں ایک شدید آتشزدگی کے واقعے میں ہونے والی ہلاکتوں کے بعد گہرے غم کا اظہار کیا ہے اور سوگوار خاندانوں سے تعزیت کی ہے۔

سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر پوسٹ کیے گئے ایک پیغام میں صدرجمہوریہ دروپدی مرمو نے کہا کہ لکھنؤ میں بڑے پیمانے پر آتشزدگی کے واقعہ میں کئی لوگوں کی موت کی خبر انتہائی افسوسناک ہے۔ انہوں نے جاں بحق ہونے والوں کے اہل خانہ سے دلی تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے زخمیوں کی جلد صحت یابی کی خواہش کی۔

نائب صدر سی پی رادھا کرشنن نے بھی اس واقعہ پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے لکھنؤ کی آگ میں جانوں کے زیاں کو انتہائی افسوسناک قرار دیا۔ انہوں نے متاثرہ خاندانوں سے دلی تعزیت کا اظہار کیا اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کی خواہش کی۔

مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے اپنے پیغام میں لکھنؤ میں آگ لگنے سے پیش آنے والے حادثے کو انتہائی المناک اور تکلیف دہ قرار دیا۔ انہوں نے اس واقعہ میں اپنے عزیزوں کو کھونے والوں سے دلی تعزیت کا اظہار کیا۔ شاہ نے سوگوار خاندانوں کو یہ صدمہ برداشت کرنے اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعا کی۔

قابل ذکر ہے کہ اس سے قبل وزیر اعظم نریندر مودی نے بھی حادثے پر غم کا اظہار کیا تھا اور مہلوکین کے لواحقین کو 2 لاکھ روپے اور وزیر اعظم کے قومی ریلیف فنڈ سے ہر زخمی کو 50،000 روپے کی ایکس گریشیا ادائیگی کا اعلان کیا تھا۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / عبدالواحد


 rajesh pande