وزیر خارجہ ایس جے شنکر منگولیا پہنچے
نئی دہلی، 22 جون (ہ س)۔ وزیر خارجہ ڈاکٹر ایس جے شنکر اپنے چار روزہ غیر ملکی دورے کے پہلے مرحلے میں پیر کو منگولیا پہنچے، جہاں منگولیا کے خارجہ سکریٹری منکتوشگ الخانازو نے ان کا استقبال کیا۔ وزیر خارجہ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر لکھا، منگولیا
منگ


نئی دہلی، 22 جون (ہ س)۔ وزیر خارجہ ڈاکٹر ایس جے شنکر اپنے چار روزہ غیر ملکی دورے کے پہلے مرحلے میں پیر کو منگولیا پہنچے، جہاں منگولیا کے خارجہ سکریٹری منکتوشگ الخانازو نے ان کا استقبال کیا۔

وزیر خارجہ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر لکھا، منگولیا میں آکر خوشی ہوئی۔ منگولیا کے خارجہ سکریٹری منکتوشگ الخانازو کی طرف سے پرتپاک استقبال کے لیے شکر گزار ہوں۔ انہوں نے کہا کہ وہ ہماری خصوصی شراکت داری کو آگے بڑھانے کے لیے بامعنی بات چیت کے منتظر ہیں۔

وزارت خارجہ نے کہا کہ ڈاکٹر جے شنکر 22 اور 23 جون کو منگولیا کا دورہ کریں گے۔ اس دورے کے دوران وہ منگولیا کی قیادت سے ملاقات کریں گے اور اپنے ہم منصب، وزیر خارجہ بی بٹسیتسیگ سے بات چیت کریں گے۔

وزیر خارجہ اس کے بعد 24 اور 25 جون کو جنوبی کوریا جائیں گے۔ وہاں وہ وزیر خارجہ چو ہیون کے ساتھ بات چیت کریں گے اور 25 جون کو جیجو میں 'جیجو فورم برائے امن اور خوشحالی' میں کلیدی خطاب کریں گے۔

---------------

ہندوستان سماچار / عبدالسلام صدیقی


 rajesh pande