اورنگ آباد ضلع میں خوفناک سڑک حادثہ، ایک ہی خاندان کے چار افراد جاں بحق
اورنگ آباد ، 22 جون (ہ س)۔ مہاراشٹر کے ضلع اورنگ آباد ضلع میں ایک المناک سڑک حادثے میں ایک ہی خاندان کے چار افراد کی جان چلی گئی۔ یہ حادثہ پیٹھن تعلقہ کے ویواہ منڈوا–چونڈالا روڈ پر اس وقت پیش آیا جب ایک تیز رفتار پک اپ گاڑی نے موٹر سائیکل کو
Accident Maha Chhatrapati Sambhajinagar


اورنگ آباد ، 22 جون (ہ س)۔ مہاراشٹر کے ضلع اورنگ آباد ضلع میں ایک المناک سڑک حادثے میں ایک ہی خاندان کے چار افراد کی جان چلی گئی۔ یہ حادثہ پیٹھن تعلقہ کے ویواہ منڈوا–چونڈالا روڈ پر اس وقت پیش آیا جب ایک تیز رفتار پک اپ گاڑی نے موٹر سائیکل کو زور دار ٹکر مار دی۔ پولیس ذرائع کے مطابق چوہان خاندان کے افراد پاچوڈ کے ہفتہ وار بازار سے خریداری کے بعد موٹر سائیکل پر اپنے گاؤں کھنڈالا کی پردھی بستی واپس جا رہے تھے۔ اسی دوران مخالف سمت سے آنے والی ایک پک اپ گاڑی نے ان کی موٹر سائیکل کو شدید ٹکر مار دی۔حادثہ اتنا شدید تھا کہ موٹر سائیکل پر سوار چاروں افراد موقع پر ہی ہلاک ہو گئے۔ مہلوکین میں دو خواتین، ایک مرد اور ایک کمسن بچہ شامل ہیں۔ حادثے کے بعد علاقے میں غم و افسوس کی لہر دوڑ گئی اور مقامی شہری بڑی تعداد میں جائے وقوعہ پر جمع ہو گئے۔ عینی شاہدین کے مطابق تصادم کی شدت کے باعث متاثرین کو سنبھلنے کا کوئی موقع نہیں ملا اور چاروں افراد نے موقع پر ہی دم توڑ دیا۔ اطلاع ملتے ہی پاچوڈ پولیس کی ٹیم فوری طور پر موقع پر پہنچی اور ضروری قانونی کارروائی شروع کر دی۔پولیس نے لاشوں کو تحویل میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لیے روانہ کر دیا ہے جبکہ حادثے کی وجوہات جاننے کے لیے مزید تفتیش جاری ہے۔

ہندوستھان سماچار

--------------------

ہندوستان سماچار / جاوید این اے


 rajesh pande