نوجوانوں کے علم، توانائی اور عزم سے ہی ترقی یافتہ ہندوستان کا خواب پورا ہوگا: صدر جمہوریہ مرمو
جبل پور میں رانی درگاوتی یونیورسٹی کے 36ویں کانووکیشن میں شامل ہوئیں صدر جمہوریہ بھوپال/جبل پور، 21 جون (ہ س)۔ صدر جمہوریہ دروپدی مرمو نے کہا ہے کہ نوجوان طلبہ صرف اپنے خاندان یا یونیورسٹی کے نمائندے نہیں ہیں، بلکہ وہ قوم کی امنگوں اور مستقبل کے
رانی درگاوتی یونیورسٹی کے 36ویں کانووکیشن سے خطاب کرتی ہوئیں صدر جمہوریہ


صدر جمہوریہ جبل پور میں رانی درگاوتی یونیورسٹی کے 36ویں کانووکیشن کا شمع روشن کر کے افتتاح کرتی ہوئیں


صدر جمہوریہ، گورنر، وزیر اعلیٰ اور رانی درگاوتی یونیورسٹی کے 36ویں کانووکیشن میں شریک ڈگری ہولڈرز کی اجتماعی تصویر


جبل پور میں رانی درگاوتی یونیورسٹی کے 36ویں کانووکیشن میں شامل ہوئیں صدر جمہوریہ

بھوپال/جبل پور، 21 جون (ہ س)۔

صدر جمہوریہ دروپدی مرمو نے کہا ہے کہ نوجوان طلبہ صرف اپنے خاندان یا یونیورسٹی کے نمائندے نہیں ہیں، بلکہ وہ قوم کی امنگوں اور مستقبل کے معمار ہیں۔ ان کے علم، توانائی اورعزم سے ہی ترقی یافتہ ہندوستان کا خواب پورا ہوگا۔

صدر جمہوریہ مرمو اتوار کے روز مدھیہ پردیش کے جبل پور میں رانی درگاوتی یونیورسٹی کے 36ویں کانووکیشن سے خطاب کر رہی تھیں۔ انہوں نے کہا کہ آج پوری دنیا تیزی سے بدل رہی ہے۔ ہماری زبان، رہن سہن اور لائف اسٹائل سب تیز رفتار سے بدل رہے ہیں، لیکن ہمیں یہ نہیں بھولنا چاہیے کہ ہماری کچھ قدریں لازوال ہیں جو ہمیں ہمیشہ طاقت فراہم کرتی ہیں۔ میرا ماننا ہے کہ آپ جیسے نوجوانوں کو ہندوستانی ثقافت کی اقدار اور اصولوں کو اپنی زندگی کی بنیاد بنانا چاہیے۔ صدر جمہوریہ مرمو نے کہا کہ اعلیٰ تعلیمی ادارے طلبہ کو تعلیم فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ جدت طرازی اور ریسرچ کے اہم مراکز بھی ہوتے ہیں۔ طلبہ میں تخلیقی سوچ، سائنسی نقطۂ نظر اور انٹرپرینیورشپ کو فروغ دینا تعلیمی اداروں کی اہم ذمہ داری ہے۔ اس کے ساتھ ہی، اداروں سے یہ امید کی جاتی ہے کہ وہ طلبہ میں ہندوستانی ثقافت، روایتوں اور زبانوں کے تئیں فخر کا جذبہ پیدا کریں۔

انہوں نے کہا کہ تعلیم ہی کسی بھی شخص یا برادری کی ترقی کا سب سے مؤثر ذریعہ ہے۔ اس لیے قبائلی برادری کی تعلیمی ترقی کے لیے کوششیں کرنا بہت اہم ہے۔ اس سے قبل صدر جمہوریہ دروپدی مرمو نے رانی درگاوتی یونیورسٹی کے 36ویں کانووکیشن کا شمع روشن کر کے باقاعدہ آغاز کیا۔ اس موقع پر گورنر منگو بھائی پٹیل، وزیر اعلیٰ ڈاکٹر موہن یادو اور وزیر برائے اعلیٰ تعلیم اندر سنگھ پرمار بھی موجود تھے۔ تقریب میں یونیورسٹی کے 141 ہونہار طلبہ کو 240 گولڈ میڈل اور 182 ریسرچ اسکالرز کو پی ایچ ڈی کی ڈگریاں تفویض کی گئیں۔ صدر جمہوریہ نے منتخب طلبہ کو 20 گولڈ میڈل پیش کیے۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / انظر حسن


 rajesh pande