ہماچل پردیش نے 22 سے 25 جون تک بارش اور گرج چمک کے لیے ا یلو الرٹ جاری کیا ،مانسون کی رفتار اب بھی سست
شملہ، 21 جون (ہ س)۔ ہماچل پردیش میں مانسون کی آمد کا انتظار طویل ہوتا جا رہا ہے۔ محکمہ موسمیات نے 22 اور 25 جون کے درمیان ریاست کے کئی اضلاع میں ایلو الرٹ جاری کیا ہے، جس میں گرج چمک، تیز ہواوں اور ہلکی سے درمیانی بارش کی پیش گوئی کی گئی ہے۔ تاہم،
موسم


شملہ، 21 جون (ہ س)۔ ہماچل پردیش میں مانسون کی آمد کا انتظار طویل ہوتا جا رہا ہے۔ محکمہ موسمیات نے 22 اور 25 جون کے درمیان ریاست کے کئی اضلاع میں ایلو الرٹ جاری کیا ہے، جس میں گرج چمک، تیز ہواوں اور ہلکی سے درمیانی بارش کی پیش گوئی کی گئی ہے۔ تاہم، جنوب مغربی مانسون کو ریاست تک پہنچنے میں کچھ اور دن لگ سکتے ہیں۔ عام طور پر مانسون 25 جون کے آس پاس ہماچل میں داخل ہوتا ہے، لیکن اس بار اس کی رفتار سست رہی ہے۔ پچھلے سال ریاست میں مانسون 20 جون کو ہی پہنچ گیا تھا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق مانسون کی شمالی حد اس وقت بحیرہعرب اور مشرقی ہندوستان کے کچھ حصوں سے گزر رہی ہے۔ اگلے دو دنوں میں مہاراشٹر، تلنگانہ، اڈیشہ، جھارکھنڈ، بہار اور چھتیس گڑھ کے کچھ دیگر علاقوں میں اس کی پیش قدمی کے لیے حالات سازگار ہیں۔ تاہم ہماچل پہنچنے میں کچھ وقت لگ سکتا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ جون کے آخری دنوں میں مانسون کی آمد کا امکان زیادہ سمجھا جارہا ہے۔

وہیں، مغربی ڈسٹربنس اور دیگر مقامی موسمی سرگرمیوں کے اثر سے ریاست میں موسم بدل سکتا ہے۔ محکمہ موسمیات نے 22 سے 25 جون تک چمبہ، کانگڑا، کلّو اور منڈی اضلاع میں 30 سے 40 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے گرج چمک اور تیز ہواوں کی پیش گوئی کی ہے۔ ان چاروں اضلاع میں چاروں دنوں کے لیے ایلو الرٹ نافذ رہے گا۔

شملہ ضلع کے لیے 23، 24 اور 25 جون کو گرج چمک اور تیز ہواوں کے لیے ایلو الرٹ جاری کیا گیا ہے۔ 24 اور 25 جون کو سرمور ضلع کے لیے بھی ایسی ہی وارننگ جاری کی گئی ہے۔ اونا، بلاس پور، ہمیر پور، سولن، کنور، اور لاہول-اسپیتی ضلع کے لیے موسم کی کوئی وارننگ جاری نہیں کی گئی ہے۔

پیشین گوئی کے مطابق، 22، 23، 24 اور 25 جون کو ریاست کے کچھ حصوں میں ہلکی سے درمیانی بارش ہوسکتی ہے۔ باقی ہفتے کے دوران الگ الگ مقامات پر ہلکی بارش کا بھی امکان ہے۔ تاہم، ہفتہ کی صبح تک گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ریاست میں کہیں بھی بارش ریکارڈ نہیں کی گئی۔ صاف موسم نے میدانی علاقوں اور زیریں علاقوں میں درجہ حرارت میں اضافہ کردیا ہے جس سے لوگوں کو حبس اور گرمی کا سامنا ہے۔

محکمہ موسمیات کے اعداد و شمار کے مطابق، اتوار کی صبح پاونٹا صاحب میں ریاست میں سب سے زیادہ کم سے کم درجہ حرارت 27.0 ڈگری سیلسیس ریکارڈ کیا گیا۔ اس کے بعد نیری میں 26.0، دیہرا گوپی پور میں 25.1، بلاسپور میں 24.0، منڈی میں 22.2، اونا میں 22.0، کانگڑا میں 21.7، سندر نگر میں 21.6، ہمیر پور میں 21.5، جبڑہٹی میں 20.4، برٹھین میں 20.8، پالم پور میں 20.8، ناہن میں 19.9 ،بھونتراور سولن میں 18.6، سراہن 18.2، شملہ 17.0، سینجوباغ 16.4، دھرم شالہ اور مشوبرا 15.4، منالی اور ریکانگ پیو 14.6، بھرمور 14.0، کفری 14.0، نارکنڈہ 12.3، کلپا11.0، تابو 8.4، کوکمسیری7.0 اورکیلانگ میں سب سے کم درجہ حرارت 6.3 ڈگری سیلسیس ریکارڈ کیا گیا۔

---------------

ہندوستان سماچار / عبدالسلام صدیقی


 rajesh pande