فیفا ورلڈ کپ 2026 : امریکہ نے آسٹریلیا کو 0-2 سے شکست دیکر آخری-32 میں جگہ بنائی
فیفا ورلڈ کپ 2026 : امریکہ نے آسٹریلیا کو 0-2 سے شکست دیکر آخری-32 میں جگہ بنائی سیئٹل، 20 جون (ہ س)۔ شریک میزبان امریکہ نے فیفا ورلڈ کپ 2026 کے گروپ ڈی کے مقابلے میں جمعہ کو آسٹریلیا کو 0-2 سے ہرا کر مسلسل دوسری جیت درج کی اور ایک میچ باقی رہت
گول کرنے کے بعد جشن مناتے ہوئے امریکی کھلاڑی


فیفا ورلڈ کپ 2026 : امریکہ نے آسٹریلیا کو 0-2 سے شکست دیکر آخری-32 میں جگہ بنائی

سیئٹل، 20 جون (ہ س)۔ شریک میزبان امریکہ نے فیفا ورلڈ کپ 2026 کے گروپ ڈی کے مقابلے میں جمعہ کو آسٹریلیا کو 0-2 سے ہرا کر مسلسل دوسری جیت درج کی اور ایک میچ باقی رہتے ہوئے ناک آوٹ مرحلے (آخری-32) میں اپنی جگہ یقینی بنا لی۔ امریکہ نے مقابلے کے آغاز سے ہی جارحانہ کھیل دکھایا اور 11ویں منٹ میں برتری حاصل کر لی۔ امریکی کھلاڑی فولارین بالوگن نے شاندار دوڑ لگاتے ہوئے گیند کو آسٹریلیا کی دفاعی لائن کے بیچ پہنچایا، جسے روکنے کی کوشش میں آسٹریلیا کے ڈیفینڈر کیمرون برجس نے غلطی سے گیند اپنے ہی گول میں پہنچا دی۔

پہلا گول کھانے کے بعد آسٹریلیا واپسی کی کوشش کرتا رہا، لیکن امریکی ٹیم نے دباو برقرار رکھا۔ پہلے ہاف کے اختتام سے ٹھیک پہلے امریکہ نے اپنی برتری کو دوگنا کر دیا۔

ایلیسک فریمین نے قریب سے ہیڈر لگا کر گیند کو جال میں پہنچا دیا۔ شروع میں اس گول کو آف سائیڈ قرار دیا گیا تھا، لیکن ویڈیو اسسٹنٹ ریفری (وی اے آر) کے جائزے کے بعد گول کو تسلیم کر لیا گیا۔ اس کے بعد اسٹیڈیم میں موجود امریکی شائقین میں جشن کا ماحول بن گیا۔

اس جیت کے ساتھ امریکہ کے دو میچوں میں چھ پوائنٹس ہو گئے اور ٹیم گروپ سے باہر ہونے کے خطرے سے پوری طرح نکل کر آخری-32 میں پہنچ گئی۔ اب امریکہ اپنا آخری گروپ مقابلہ ترکیہ کے خلاف لاس اینجلس اسٹیڈیم میں کھیلے گا، جب کہ تین پوائنٹس پر موجود آسٹریلیا کو ناک آوٹ کی امید برقرار رکھنے کے لیے پیراگوئے کے خلاف جیت درج کرنی ہوگی۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / انظر حسن


 rajesh pande