فیفا ورلڈ کپ 2026 : مراکش نے اسکاٹ لینڈ کو 0-1 سے ہرایا
فیفا ورلڈ کپ 2026 : مراکش نے اسکاٹ لینڈ کو 0-1 سے ہرایا فاکسبورو، 20 جون (ہ س)۔ فیفا ورلڈ کپ 2026 میں مراکش نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے جمعہ کو اسکاٹ لینڈ کو 0-1 سے ہرا کر ٹورنامنٹ میں اپنی پہلی جیت درج کی اور ناک آوٹ مرحلے کی جانب مضب
اسماعیل صیباری نے داغا ورلڈ کپ کا سب سے تیز ترین گول


فیفا ورلڈ کپ 2026 : مراکش نے اسکاٹ لینڈ کو 0-1 سے ہرایا

فاکسبورو، 20 جون (ہ س)۔ فیفا ورلڈ کپ 2026 میں مراکش نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے جمعہ کو اسکاٹ لینڈ کو 0-1 سے ہرا کر ٹورنامنٹ میں اپنی پہلی جیت درج کی اور ناک آوٹ مرحلے کی جانب مضبوط قدم بڑھایا۔ مقابلے کا واحد اور فیصلہ کن گول اسماعیل صیباری نے میچ شروع ہونے کے محض 71 سیکنڈ بعد داغا، جو اب تک اس ورلڈ کپ کا سب سے تیز ترین گول بن گیا ہے۔

مراکش کے لیے یہ جیت بے حد اہم رہی۔ ٹیم اب دو میچوں میں چار پوائنٹس لے کر گروپ سی میں مضبوط پوزیشن میں پہنچ گئی ہے اور آخری-32 میں جگہ بنانے کے قریب ہے۔

25 سالہ اسماعیل صیباری نے گزشتہ مقابلے میں برازیل کے خلاف بھی گول کیا تھا۔ اس بار انہوں نے ابتدائی منٹ میں ملے موقع کو شاندار طریقے سے گول میں تبدیل کر کے اسکاٹ لینڈ کو شروعاتی جھٹکا دیا۔ بتایا جا رہا ہے کہ صیباری جلد ہی نیدر لینڈز کے کلب پی ایس وی آئندھووین سے جرمنی کے کلب بائرن میونخ میں بڑی رقم کے عوض منتقل ہو سکتے ہیں۔

مراکش نے پورے میچ میں بہتر کنٹرول برقرار رکھا اور کئی مواقع بنائے، لیکن ٹیم برتری کو بڑے فرق میں تبدیل نہیں کر سکی۔ پہلے ہاف میں بلال الخنوس ایک اچھا موقع گنوا بیٹھے۔ دوسرے ہاف میں بھی مراکش نے دباو برقرار رکھا۔ 50ویں منٹ میں صیباری کی ایک اور کوشش کراس بار سے ٹکرا گئی۔ اس کے کچھ دیر بعد اسکاٹ لینڈ کے گول کیپر اینگس گن نے شاندار بچاو کرتے ہوئے ٹیم کو دوسرا گول کھانے سے بچایا۔

اسکاٹ لینڈ کی ٹیم پورے مقابلے میں جارحانہ کھیل نہیں دکھا سکی اور مراکش کے گول کیپر یاسین بونو کو زیادہ چیلنج نہیں دے سکی۔ ریان کرسٹی اور اسکاٹ میک ٹومینے نے آخر میں کوششیں ضرور کیں، لیکن برابری کا گول نہیں مل سکا۔ اب اسکاٹ لینڈ کو اگلے مقابلے میں برازیل کے خلاف جیت حاصل کر کے ناک آوٹ کی امیدیں زندہ رکھنی ہوں گی، جب کہ مراکش اپنے اگلے میچ میں ہیتی کا سامنا کرے گا۔

ہندوستھان سماچار

--------------

ہندوستان سماچار / انظر حسن


 rajesh pande