
ایل پی ایل 2026 میں امپیکٹ سب اصول ہوگا، ہر ٹیم کو انڈر-23 کھلاڑی کھلانا ہوگا
کولمبو، 2 جون (ہ س)۔ لنکا پریمیئر لیگ (ایل پی ایل) 2026 میں بڑی تبدیلی دیکھنے کو ملے گی۔ آئندہ سیزن میں پہلی بار امپیکٹ سبسٹی ٹیوٹ اصول نافذ کیا جائے گا۔ اس کے ساتھ ہی ہر ٹیم کے لیے پلینگ الیون میں کم از کم ایک انڈر-23 کھلاڑی کو شامل کرنا لازمی ہوگا۔ خاص بات یہ ہے کہ امپیکٹ سب کے استعمال کے بعد بھی ٹیم میں انڈر-23 کھلاڑی کا ہونا ضروری رہے گا۔
پیر کو کولمبو میں منعقدہ ایل پی ایل 2026 ڈرافٹ کے دوران ان نئے قوانین کی معلومات دی گئی۔ ان تبدیلیوں کی وجہ سے تمام پانچوں فرنچائزی کو اپنی ٹیموں کا انتخاب کافی حکمت عملی کے ساتھ کرنا پڑا۔ انڈر-23 کھلاڑیوں کی محدود دستیابی کی وجہ سے فرنچائزیوں کے سامنے ٹیم کے توازن کا چیلنج رہا۔ کئی باصلاحیت نوجوان کھلاڑی جولائی میں ہندوستان کے خلاف ہونے والی انڈر-19 سیریز کی وجہ سے ٹورنامنٹ میں دستیاب نہیں رہیں گے۔
ڈرافٹ کے دوران یہ بھی انکشاف ہوا کہ پتھوم نشانکا اور متھیشا پتھیرانا فٹنس کے مسائل سے دوچار ہیں۔ نشانکا کو ویسٹ انڈیز کے دورے کے لیے ٹیم میں شامل کیا گیا ہے، لیکن ان کے ورک لوڈ کو مانیٹر کیا جا رہا ہے۔ رپورٹ کے مطابق وہ ہندوستان کے دورہ سری لنکا سے پہلے پوری طرح فٹ ہونے کے لیے سرجری بھی کرا سکتے ہیں۔
ایل پی ایل 2026 میں چار فرنچائزیوں نے نئے مالکان اور کوچنگ اسٹاف کے ساتھ نئے نام بھی اپنائے ہیں، جو جافنا ایس سی جافنا کنگز، گال گلیڈی ایٹرز، کینڈی رائلز اور کولمبو کیپس ہیں۔
صرف دامبولا سکسرز کا نام اور شناخت پہلے کی طرح برقرار رہی۔ ڈرافٹ میں ہندوستانی کرکٹر وجے شنکر، ابھرتے ہوئے تیز گیند باز ایشان ملنگا، پاکستان کے دھواں دھوار بلے باز صاحبزادہ فرحان، تجربہ کار اینجلو میتھیوز اور دنیش چندیمل جیسے کھلاڑیوں پر خاص توجہ رہی۔
اس کے علاوہ اویشکا فرنانڈو اور چرتھ اسالنکا پہلے راونڈ کے اہم انتخاب رہے، جبکہ غیر ملکی کھلاڑیوں میں رحمن اللہ گرباز اور محمد نواز سب سے زیادہ سرخیوں میں رہنے والے نام رہے۔
اہم پری-سائننگ کھلاڑی
ایس سی جافنـا کنگز: تسکین احمد، دونتھ ویلالاگے، شکیب الحسن، بھانوکا راج پکشے
گال گلیڈی ایٹرز: لٹن داس، ایشان ملنگا، راسی وین ڈیر ڈوسین، داسن شناکا
کینڈی رائلز: وجے شنکر، اینجلو میتھیوز، معین علی، ونیندو ہسرنگا
کولمبو کیپس: بین میک ڈرموٹ، کمنڈو مینڈس، جمی نیشم، کشل مینڈس
دامبولا سکسرز: ریزا ہینڈرکس، دنیش چندی مل، صاحبزادہ فرحان، دشمینتھا چمیرا
ایل پی ایل 2026 میں نئے قوانین اور بدلے ہوئے ٹیم ڈھانچے کے ساتھ ٹورنامنٹ کے اور زیادہ مسابقتی ہونے کی امید کی جا رہی ہے۔ امپیکٹ سب اور انڈر-23 اصول سے نوجوان کھلاڑیوں کو بڑا اسٹیج ملنے کے ساتھ ساتھ ٹیموں کی حکمت عملی میں بھی نیا رخ دیکھنے کو ملے گا۔
ہندوستھان سماچار
---------------
ہندوستان سماچار / انظر حسن