سوئٹزرلینڈ میں امریکہ ایران مذاکرات ملتوی، لبنان پر اسرائیلی حملے میں کم از کم 18 ہلاک
جنیوا/بیروت، 19 جون (ہ س)۔ امریکہ اور ایران کے درمیان آج ہونے والی بات چیت ملتوی کر دی گئی ہے۔ ادھر امریکہ ایران امن معاہدے کے اعلان کے باوجود لبنان میں اسرائیلی حملے جاری ہیں۔ تازہ ترین حملوں میں کم از کم 18 افراد کی موت ہو گئی ہے۔ امریکی نیوز
Switzer-US-Iran-talks-postpone


جنیوا/بیروت، 19 جون (ہ س)۔

امریکہ اور ایران کے درمیان آج ہونے والی بات چیت ملتوی کر دی گئی ہے۔ ادھر امریکہ ایران امن معاہدے کے اعلان کے باوجود لبنان میں اسرائیلی حملے جاری ہیں۔ تازہ ترین حملوں میں کم از کم 18 افراد کی موت ہو گئی ہے۔

امریکی نیوز چینل اے بی سی نیوز کی رپورٹ کے مطابق سوئس وزارت خارجہ نے ایک بیان میں کہا، امریکہ، ایران، قطر، اور پاکستان کے درمیان مذاکرات ملتوی کر دیے گئے ہیں۔ سوئٹزرلینڈ مستقبل قریب میں ہونے والی بات چیت میں تعاون کرنے کے لئے تیار ہے ، برگن اسٹاک میں اس سے متعلق تیاری پر کام جاری ہے ۔ فی الحال مزید معلومات نہیں دی جا سکتی۔

سوئس وزارت نے کہا کہ وائٹ ہاو¿س نے جمعرات کو دیر گئے اعلان کیا کہ امریکی نائب صدر جے ڈی وینس ایران کے ساتھ مفاہمت کی یادداشت پر عمل درآمد سے متعلق ابتدائی بات چیت کے لیے سوئٹزرلینڈ کا سفر نہیں کریں گے۔ اس سے سوئس حکومت کی میٹنگ کے لیے تیاریاں خطرے میں پڑ گئی ہیں۔ سوئس وزارت خارجہ نے جمعرات کو کہا کہ امریکہ اور ایران جمعہ کو سوئٹزرلینڈ میں ابتدائی مذاکرات کے لیے ملاقات کریں گے۔ اجلاس میں ثالثی کرنے والے ممالک پاکستان اور قطر کے حکام بھی شرکت کریں گے۔ توقع ہے کہ یہ میٹنگ لوسرن کے قریب ایک ریزورٹ علاقے برگن اسٹاک میں ہوگی۔

چینل کی رپورٹ کے مطابق، لبنان کی وزارت صحت عامہ کے مطابق، جنوبی لبنان کے 11 مختلف قصبوں اور دیہاتوں میں رات گئے اسرائیلی حملوں میں کم از کم 18 افراد ہلاک اور 33 زخمی ہوئے۔ وزارت نے کہا کہ یہ ابتدائی ہلاکتوں کی تعداد ہے، اور امدادی کارکن مسلسل حملوں کی وجہ سے متاثرین تک پہنچنے سے قاصر ہیں۔ اسرائیلی دفاعی افواج نے اطلاع دی ہے کہ جنوبی لبنان میں رات بھر کی کارروائی کے دوران چار اسرائیلی فوجی بھی مارے گئے۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / عطاءاللہ


 rajesh pande