فیفا ورلڈ کپ 2026 : سوئٹزرلینڈ نے بوسنیا کو 1-4 سے ہرایا
فیفا ورلڈ کپ 2026 : سوئٹزرلینڈ نے بوسنیا کو 1-4 سے ہرایا انگلووڈ، 19 جون (ہ س)۔ فیفا ورلڈ کپ 2026 میں سوئٹزرلینڈ نے شاندار واپسی کرتے ہوئے جمعہ کو علی الصبح بوسنیا ہرزیگووینا کو 1-4 سے شکست دیکر گروپ بی میں مضبوط پوزیشن حاصل کر لی۔ مقابلے کا فیصلہ
جوہان منزامبی 1950 کے بعد سے ورلڈ کپ میں سوئٹزرلینڈ کے لیے سب سے کم عمر میں گول کرنے والے کھلاڑی بنے۔


فیفا ورلڈ کپ 2026 : سوئٹزرلینڈ نے بوسنیا کو 1-4 سے ہرایا

انگلووڈ، 19 جون (ہ س)۔ فیفا ورلڈ کپ 2026 میں سوئٹزرلینڈ نے شاندار واپسی کرتے ہوئے جمعہ کو علی الصبح بوسنیا ہرزیگووینا کو 1-4 سے شکست دیکر گروپ بی میں مضبوط پوزیشن حاصل کر لی۔ مقابلے کا فیصلہ کن موڑ دوسرے ہاف میں آیا، جب متبادل کھلاڑی یوہان منزامبی نے ورلڈ کپ کا اپنا پہلا گول داغا اور اس کے بعد سوئٹزرلینڈ نے مسلسل جارحانہ کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے بڑی جیت درج کی۔

پہلے ہاف میں سوئٹزرلینڈ نے گیند پر اپنا کنٹرول برقرار رکھا، لیکن بوسنیا کی منظم دفاعی لائن کے سامنے اسے کامیابی نہیں ملی۔ دوسرے ہاف میں سوئٹزرلینڈ نے دباو بڑھایا اور 74ویں منٹ میں منزامبی نے شاندار والی کے ذریعے ٹیم کو برتری دلا دی۔ اس کے بعد بوسنیا کی مشکلات اس وقت مزید بڑھ گئیں جب طارق محرمو وچ کو خطرناک ٹیکل کی وجہ سے ریڈ کارڈ دکھایا گیا اور ٹیم 10 کھلاڑیوں تک محدود ہو گئی۔

عددی برتری کا فائدہ اٹھاتے ہوئے سوئٹزرلینڈ نے 84ویں منٹ میں روبن ورگاس کے گول سے اسکور 0-2 کر دیا۔ اس کے بعد 90ویں منٹ میں ورگاس کے پاس پر منزامبی نے اپنا دوسرا گول داغا۔ میچ کے انجری ٹائم میں کپتان گرینٹ ژاکا نے پینلٹی کو گول میں تبدیل کرتے ہوئے اسکور 1-4 کر دیا۔ بوسنیا کی جانب سے واحد گول ارمین ماہامچ نے انجری ٹائم میں کیا۔ تاہم شکست کے باوجود بوسنیا کی ٹیم اب بھی ناک آوٹ مرحلے میں پہنچنے کی دوڑ سے باہر نہیں ہوئی ہے۔

مقابلے میں بوسنیا کے تجربہ کار کپتان ایڈن جیکو نے 40 برس کی عمر میں ورلڈ کپ میچ کھیل کر نیا ریکارڈ بھی بنایا۔ وہ 40 برس کی عمر میں ورلڈ کپ میچ شروع کرنے والے چنندہ کھلاڑیوں کی فہرست میں شامل ہو گئے۔ اس جیت کے ساتھ سوئٹزرلینڈ نے گزشتہ مقابلے میں قطر کے خلاف مایوس کن ڈرا کے بعد شاندار واپسی کی اور پوائنٹس ٹیبل میں اپنی پوزیشن مضبوط کر لی ہے۔

ہندوستھان سماچار

--------------

ہندوستان سماچار / انظر حسن


 rajesh pande