آسٹریلیا نے بنگلہ دیش کو دوسرے ٹی 20 میں 7 رنوں سے شکست دی،تین میچوں کی ٹی 20 سیریزپر قبضہ
چٹاگانگ، 19 جون (ہ س)۔ آسٹریلیا نے تین میچوں کی ٹی 20 انٹرنیشنل سیریز کے دوسرے میچ میں بنگلہ دیش کو سات رنز سے شکست دے کر سیریز جیت لی۔ اس فتح کے ساتھ ہی آسٹریلیا نے ڈھاکہ میں اپنی ون ڈے سیریز میں شکست کا بدلہ لے لیا اور 2021 کے بعد پہلی بار بنگلہ
آسٹریلیا نے بنگلہ دیش کو دوسرے ٹی 20 میں 7 رنوں سے شکست دی،تین میچوں کی ٹی 20 سیریزپر قبضہ


چٹاگانگ، 19 جون (ہ س)۔ آسٹریلیا نے تین میچوں کی ٹی 20 انٹرنیشنل سیریز کے دوسرے میچ میں بنگلہ دیش کو سات رنز سے شکست دے کر سیریز جیت لی۔ اس فتح کے ساتھ ہی آسٹریلیا نے ڈھاکہ میں اپنی ون ڈے سیریز میں شکست کا بدلہ لے لیا اور 2021 کے بعد پہلی بار بنگلہ دیش کی سرزمین پر ٹی 20 سیریز بھی جیتی۔

آسٹریلیا کی جیت کے ہیرو میٹ رینشا تھے جنہوں نے شاندار بلے بازی کی اور ناقابل شکست 89 رنز بنائے، انہوں نے ٹم ڈیوڈ (45 رنز، 26 گیندوں) کے ساتھ مل کر چوتھی وکٹ کے لیے صرف 50 گیندوں میں 97 رنز کی اہم شراکت داری قائم کر کے ٹیم کو مضبوط پوزیشن میں پہنچا دیا۔ ابتدائی دھچکے کے بعد، دونوں بلے بازوں نے اننگز کو مستحکم کیا اور ایک بڑا مجموعہ پوسٹ کیا۔پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے آسٹریلیا نے پاور پلے میں تین وکٹیں گنواتے ہوئے خراب آغاز کیا۔ تاہم رینشا اور ڈیوڈ کی جارحانہ بلے بازی نے میچ کا رخ موڑ دیا۔ رینشا اور جوئل ڈیوس نے آخری اوورز میں تیز رنز جوڑ کر ٹیم کو 20 اوورز میں 197/5 کے مضبوط مجموعے تک پہنچا دیا۔بنگلہ دیش کی جانب سے نسیم احمد سب سے کامیاب بولر رہے جنہوں نے 27 رنز کے عوض دو وکٹیں حاصل کیں۔ہدف کے تعاقب میں بنگلہ دیش نے تنزید حسن کے ذریعے تیز شروعات کی۔ ٹیم نے پاور پلے میں 72 رنز بنائے اور مضبوط پوزیشن میں نظر آئی۔ تنزید نے جارحانہ بیٹنگ کی لیکن ان کے آو¿ٹ ہونے سے بنگلہ دیش کی رفتار میں خلل پڑا۔اس کے بعد سیف حسن (42) اور پرویز حسین ایمون نے اننگز کو مستحکم کرنے کی کوشش کی اور تیسری وکٹ کے لیے مفید شراکت داری کی، لیکن وقفے وقفے سے وکٹیں گرتی رہیں، جس سے ٹیم دباو¿ میں آگئی۔

آسٹریلیا کے باو¿لرز نے آخری اوورز میں زبردست واپسی کی، نیتھن ایلس، ایرون ہارڈی اور ایڈم زیمپا نے درست گیند بازی کرتے ہوئے بنگلہ دیش کو بڑے شاٹس لینے سے روک دیا۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / Mohammad Khan


 rajesh pande