سینئر ایشین فینسنگ چمپئن شپ کے لیے وزارت کھیل سے مالی گرانٹ کی منظوری
نئی دہلی، 18 جون (ہ س)۔ نوجوانوں کے امور اور کھیلوں کی مرکزی وزارت نے 26ویں سینئر ایشین فینسنگ چیمپئن شپ کے انعقاد کے لیے ''نیشنل اسپورٹس فیڈریشن اسکیم'' کے تحت فینسنگ ایسوسی ایشن آف انڈیا کو مالی گرانٹ کی باضابطہ طور پر منظوری دے دی ہے۔ چیمپئ
سینئر ایشین فینسنگ چمپئن شپ کے لیے وزارت کھیل سے مالی گرانٹ کی منظوری


نئی دہلی، 18 جون (ہ س)۔

نوجوانوں کے امور اور کھیلوں کی مرکزی وزارت نے 26ویں سینئر ایشین فینسنگ چیمپئن شپ کے انعقاد کے لیے 'نیشنل اسپورٹس فیڈریشن اسکیم' کے تحت فینسنگ ایسوسی ایشن آف انڈیا کو مالی گرانٹ کی باضابطہ طور پر منظوری دے دی ہے۔

چیمپئن شپ 19 جون سے 24 جون تک بھارت منڈپم کمپلیکس میں منعقد ہوگی۔ یہ پہلا موقع ہوگا جب وہاں کھیلوں کا مقابلہ منعقد کیا جائے گا۔ اس سے قبل، بھارت منڈپم نے G20 جیسے اعلیٰ سطحی پروگراموں کی میزبانی کی ہے۔

ہندوستانی اسٹار فینسر اور اولمپین سی اے بھوانی دیوی نے کہا کہ اتنے بڑے پیمانے پر ٹورنامنٹ کی میزبانی ہندوستانی فینسنگ کے لیے ایک بہت بڑی کامیابی ہے۔

فینسنگ ایسوسی ایشن آف انڈیا نے باضابطہ طور پر مقابلے کے لیے ایک مضبوط 24 رکنی ہندوستانی ٹیم کا انتخاب کیا ہے جس میں 12 مرد اور 12 خواتین شامل ہیں۔ چمپئن شپ میں 30 سے زائد ممالک کے 400 سے زائد کھلاڑی حصہ لیں گے۔یہ مقابلہ فوائل، ایپی اور سیبر کیٹیگریز میں کھیلا جائے گا۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / عطاءاللہ


 rajesh pande